Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فلم میں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے، اسی وجہ سے بولی وڈ کی پیش کش مسترد کی، فاطمہ آفندی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
فاطمہ آفندی
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > فلم میں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے، اسی وجہ سے بولی وڈ کی پیش کش مسترد کی، فاطمہ آفندی
انٹرٹینمنٹ

فلم میں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے، اسی وجہ سے بولی وڈ کی پیش کش مسترد کی، فاطمہ آفندی

Published December 17, 2022
Tags: Featured بولی وڈ فاطمہ آفندی
Share
SHARE

حال ہی میں شروع ہونے والے ڈرامے ’بیٹیاں‘ میں مرکزی کردار ’فضا‘ ادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں بولی وڈ میں کام کی پیش کش ہوئی تھی مگر انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا، کیوں کہ فلموں میں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے۔

فاطمہ آفندی ماضی کی مقبول اداکارہ اور پاکستان ٹیلی وژں (پی ٹی وی) کی سابق نیوز کاسٹر فوزیہ مشتاق کی صاحبزادی ہیں اور اب تک متعدد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

فاطمہ آفندی نے بچپن میں ہی چائلڈ ماڈل کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا اور پرائمری اسکول میں پڑھنے کے دوران بھی وہ ببل اور ٹافیوں کے اشتہارات میں دکھائی دیتی تھیں۔

اداکارہ گزشتہ دو دہائیوں سے شوبز کا حصہ ہیں اور اب تک وہ تین درجن سے زائد ڈراموں اور ایک درجن کے قریب ٹیلی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں

حال ہی میں ان کا مقبول ڈراما ’بیٹیاں‘ شروع ہوا ہے، جسے کہانی کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے۔

ڈرامے کی کہانی پانچ بیٹیوں اور ان کے والد کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹیوں کی اچھی تعلیم سمیت ان کی اچھے گھرانوں میں شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

ڈرامے کی مقبولیت اور اپنے کردار کی تعریفیں کیے جانے کے حوالے سے حال ہی میں فاطمہ آفندی نے ’بی بی سی اردو‘ سے بات کی اور بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر یومیہ درجنوں ایسے پیغامات ملتے ہیں، جن میں ان کے کردار اور ڈرامے ’بیٹیاں‘ کو سراہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرنے کے علاوہ فاطمہ آفندی نے شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ بچپن میں وہ شرمیلی تھیں مگر والدہ نے ان میں اعتماد لانے کے لیے ان سے کم عمری میں ہی ماڈلنگ کروانا شروع کردی تھی، جس کے بعد ان میں نہ صرف اعتماد بحال ہوا بلکہ انہیں اداکاری کا بھی شوق ہوا۔

انہوں نے اداکارہ بننے کا پورا کریڈٹ والدہ فوزیہ مشتاق کو دیا اور ساتھ ہی کہا کہ لیکن انہوں نے شوبز میں کام کرنے کے لیے خود ہی اپنی حدود کا تعین کر رکھا ہے۔

فاطمہ آفندی کے مطابق انہوں نے شوبز میں کام کرنے کے لیے اپنی حدود خود ہی متعین کر رکھی ہیں، ان کی حدود کا تعین خاندان یا کسی اور نے نہیں کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حدود کے اندر رہ کر ہی ڈراموں میں کام کرتی ہیں اور وہ اس میں بہت خوش ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں انہیں بولی وڈ فلم ساز انیس بزمی کی جانب سے فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تھی اور پھر انہوں نے اداکارہ کو فون بھی کیا تھا اور پوچھا تھا کہ وہ فلموں میں کام کیوں نہیں کرنا چاہتیں؟

فاطمہ آفندی نے بتایا کہ انہوں نے فلم ساز کو بتایا کہ انہوں نے کام کے حوالے سے اپنی کچھ حدود بنا رکھی ہیں اور وہ ان ہی کے اندر کام کریں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ چوں کہ فلموں میں اسکن (جلد یا جسم) دکھانی پڑتی ہے، اسی وجہ سے انہوں نے بولی وڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلموں میں ایسے ویسے مناظر بھی شوٹ کروانا پڑتے ہیں جب کہ وہ ڈراموں میں بھی اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کرتی ہیں۔

TAGGED:Featuredبولی وڈفاطمہ آفندی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article mobile phone in pakistan پاکستان میں تیار کردہ ایک لاکھ 20 ہزار موبائل فون برآمد
Next Article بابراعظم بابراعظم نے کراچی ٹیسٹ میں مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

مظاہرین کا سپریم کورٹ کا گھیراؤ، بنگلا دیش کے چیف جسٹس کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈھاکا (ویب‌ڈیسک): مظاہرین کے الٹی میٹیم کے پیش نظر بنگلا دیش کے چیف جسٹس عبیدالحسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ…

August 10, 2024
دنیا

برطانیہ: طوفان برٹ کے سبب نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں 5 افراد ہلاک

(ویب‌ڈیسک): لندن: برطانیہ میں طوفان برٹ کے سبب ہونے والی شدید بارشوں کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔برطانوی میڈیا…

November 25, 2024
کھیل

ورلڈکپ: آسٹریلیا کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف

دھرم شالا (اسپورٹس ڈیسک): کرکٹ ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کی شاندار بیٹنگ…

October 28, 2023
دلچسپ و عجیب

بھارت: مردہ خاتون نے الیکشن جیت کر سب کو حیران کر دیا

اتر پردیش (ویب ڈیسک): بھارت میں حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنی موت کے تقریباً دو…

May 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?