تحریر: مرتضیٰ رفیق بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو مسلسل چار ادوار سے صوبائی اقتدار پر قابض رہنے میں کامیاب رہی۔ میں صوبائی سیاست کے اندر کے واقعات کا مشاہدہ کرتا رہا ہوں اور کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ ایک عام جیالا یا ان کے قائدین دل سے شہادت کو گلے لگانے کی ہمت کیسے کرتے ہیں۔ دوران تلاش کچھ کہانیاں آپ کی شخصیت اور ذہنیت پر بنیادی طور پر اثر انداز ہوجاتی ہیں۔ پیپلز پارٹی نہ صرف ایک سیاسی جماعت ہے بلکہ یہ خود ایک قوت اور ادارے کی طرح ہے۔ لوگوں کا اپنی جماعت اور قیادت سے جذباتی تعلق ہے۔ یہ ایک ایسی جماعت جو اپنے قیام کے آغاز سے ہی اپنی وراثت، روایات اور اصولوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک حقیقی جیالا ذہنیت تب قائم ہوتی ہے جب ایک عام فرد جس نے کسی نہ کسی طرح اپنے لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن نہ کرسکا، اور یہی وہ جگہ ہے جہاں پیپلز پارٹی احترام اور وقار کو برقرار رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کے لیئے آتی ہے۔ میں بچپن میں محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر زرداری سے ملا ہوں۔ بدقسمتی سے، ایک تجربہ کار صحافی کا بیٹا ہونے کے ناطے، میرے پاس ان سیاسی ماحول میں رہنے کے سوا کوئی دوسرا چارہ نہیں تھا جہاں ہم نے ظلم، مظاہروں اور جان بوجھ کر پیچھے دھکیلنے کے واقعات کا مشاہدہ کیا ہے۔ قائدین نے درپیش…