Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین
Nijat News > دلچسپ و عجیب > بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف
دلچسپ و عجیب

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

Published December 15, 2022
Tags: Featured سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین
Share
SHARE

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) متعارف کروادی گئی، مشین سے ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے سونے کے سکے نکالے جاسکتے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں نصب یہ منفرد اے ٹی ایم باہر سے بالکل دیگر اے ٹی ایم کی طرح لگتی ہے لیکن درحقیقت یہ بھارت کا پہلی’گولڈ اے ٹی ایم’ ہے۔

یہ غیر معمولی اے ٹی ایم ایک ایسے ملک میں ایک بٹن کے کلک پر سونے کے سکے فراہم کرتی ہے جہاں سونے کو اکثر محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ مشین ’گولڈ سکہ‘ نامی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی ہے، اس مشین میں 5 کلوگرام تک سونے کے سکے رکھے جا سکتے ہیں اور 0.5 گرام سے 100 گرام تک کے سکے نکالے جا سکتے ہیں۔

صارف کو مشین سے مطلوبہ وزن کے سکّے کا انتخاب کرکے اس کی قیمت کے مساوی رقم مشین میں ڈالنی ہوگی۔

خیال رہے کہ ایک 100 گرام کے سکے کی قیمت تقریباً 7 ہزار ڈالر ہے، اس لحاظ سے دیکھا جائے تو اس مشین کے صارفین کو اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا پن کوڈ مخفی رکھنے کے لیے اب مزید محتاظ رویہ اختیار کرنا پڑے گا۔

نائب صدر گولڈ سکہ پرتاب نے کہا کہ جیولری شو رومز میں جانے کے بجائے صارفین براہ راست یہاں آسکتے ہیں اور سکے حاصل کر سکتے ہیں۔

سونے کے صارفین کی تعداد کے لحاظ سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جہاں سونے کی کُل طلب کے دو تہائی حصے کا تعلق دیہی علاقوں سے ہوتا ہے۔

اس مشین کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، کئی صارفین سونے کے سکے خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے جنہوں نے اپنے کریڈٹ کارڈ مشین میں ڈالے اور وزن کا انتخاب کرکے سکے حاصل کیے۔

ایک صارف نے کہا کہ ’مشین کے ذریعے لین دین کے اس عمل میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگا، میرا خیال ہے کہ سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے یہ سونا حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے‘۔

TAGGED:Featuredسونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز
Next Article Imran Khan Speech جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

Uncategorizedکھیل

ورلڈکپ: بھارت کی افغانستان شکست، روہت شرما نے چھکوں اورسنچریوں کا نیا ریکارڈ بنا لیا

دہلی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں بھارت نے کپتان روہت شرما کی ریکارڈ…

October 11, 2023
صحت

راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی پھیل گیا، مریضوں کی تعداد 100 سے بڑھ گئی

راولپنڈی (ہیلتھ ڈیسک): راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں…

August 22, 2023
پاکستان

لاہور میں اسموگ کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ موسمیاتی ماہرین نے خبردار کر دیا

(ویب‌ڈٰیسک): لاہور میں اسموگ کی شدت کے حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔موسمیاتی ماہرین کے…

November 2, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستانی تاحال سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی سے محروم

کراچی (ٹیک ڈیسک): موبائل ڈیٹا سروسز کو جمعہ کو رات گئے بحال کر دیا گیا تھا لیکن ایک دن بعد…

May 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?