Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹورنٹو کینیڈا میں عمارت پر فائرنگ حملہ، 6 افراد ہلاک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > ٹورنٹو کینیڈا میں عمارت پر فائرنگ حملہ، 6 افراد ہلاک
تازہ تریندنیا

ٹورنٹو کینیڈا میں عمارت پر فائرنگ حملہ، 6 افراد ہلاک

Published December 19, 2022
Tags: Featured کینیڈا کی حکومت کینیڈین میڈیا
Share
SHARE

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے مضافاتی علاقے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ جم میک سوین نے صحافیوں کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ متعدد اپارٹمنٹس پر مشتمل ایک عمارت میں پیش آیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد مشتبہ ملزم کی بھی موت واقع ہوگئی۔

پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کی جان اب خطرے سے باہر ہے۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق جم میک سوین نے صحافیوں کو بتایا کہ ’افسران جائے وقوع پر پہنچے تو انہوں نے ایک خوفناک منظر دیکھا جہاں کئی افراد کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں‘۔

پولیس کی جانب سے جاری تحقیقات میں معلوم کیا جارہا ہے کہ کیا ملزم اور متاثرین کے آپس میں کسی قسم کا کوئی تعلق تھا۔

ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ٹورنٹو کے شمال میں تقریباً 30 کلومیٹر (20 میل) کے فاصلے پر مضافاتی علاقے وان میں واقع عمارت کے مختلف اپارٹمنٹس میں پائی گئیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں عمارت کے مختلف اپارٹمنٹس میں پائی گئیں.
مقامی میڈیا کے مطابق عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کے علاوہ متعدد ایمبولینسز بھی جائے وقوع پر موجود نظر آئیں۔

امریکا کے مقابلے میں ہمسایہ ملک کینیڈا میں فائرنگ کے واقعات کی تعداد انتہائی کم ہے، تاہم گزشتہ کچھ عرصے میں اسلحے کے استعمال کے باعث ہونے والے پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس نے حکومت کو پستول اور چھوٹے ہتھیاروں پر پابندی کے لیے حال ہی میں قانون سازی پر مجبور کردیا۔

اپریل 2020 میں کینیڈا کی مشرقی ریاست نووا سکوشیا میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں پولیس اہلکار کے بھیس میں ایک شخص نے 22 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

واقعے کے چند روز بعد مئی 2020 میں کینیڈا کی حکومت نے مختلف اقسام کی 1500 بندوقوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔

رواں سال ستمبر میں کینیڈا کے ایک اور صوبے سسکیچواں میں ایک شخص نے 11 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ 18 کو چاقو مار کر زخمی کردیا تھا۔

کینیڈا میں پیش آنے والے جرائم میں سے اسلحے کے زور پر ہونے والے جرائم کی شرح 3 فیصد سے کم ہے لیکن سال 2009 سے فائرنگ کے واقعات میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

TAGGED:Featuredکینیڈا کی حکومتکینیڈین میڈیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سموسہ ’ایٹم بم‘، بریانی ’میزائل‘ اور پیزا ’ڈرون اٹیک‘: کیا واقعی؟
Next Article پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکو ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

خاتون نے گونگا بہرا بچہ نہر میں پھینک دیا، مگر مچھوں کے حملے سے بچہ ہلاک

(ویب ڈیسک ):بھارت میں شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے اپنا 6 سالہ گونگا بہرا بیٹا مگر مچھوں سے…

May 6, 2024
پاکستان

وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کے حکم پر سر تسلیم خم،بجلی مزید مہنگی

اسلام آباد (ویب نیوز): وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے…

February 1, 2023
پاکستانصحت

وفاقی وزیر صحت کا 45 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بھرتی کا اعلان

جنیوا (ہیلتھ ڈیسک): وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں صحت سے متعلق افرادی قوت…

May 24, 2023
پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان فلسطینیوں کی مدد کیلئے غزہ روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسرائیل کے حملے کی…

November 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?