Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’پٹھان‘حب الوطنی سے بھرپورفلم ہے، شاہ رخ خان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ’پٹھان‘حب الوطنی سے بھرپورفلم ہے، شاہ رخ خان
انٹرٹینمنٹتازہ ترین

’پٹھان‘حب الوطنی سے بھرپورفلم ہے، شاہ رخ خان

Published December 19, 2022
Tags: Featured بولی وڈ کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان پٹھان آئندہ ماہ جنوری میں ریلیز ہوگی
Share
SHARE

بولی وڈ کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان نے واضح کیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم بھی ان کی کچھ حب الوطنی سے بھرپور فلموں کی طرح ہی ہے۔

شاہ رخ خان نے 17 دسمبر کو ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اپنی فلم سے متعلق مداحوں کو بتایا۔

سوال و جوابات کے دوران ایک مداح نے ان سے کوئی پسندیدہ شعر سنانے کی فرمائش کی تو انہوں نے پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کا شہرہ آفاق شعر لکھ دیا۔

شاہ رخ خان نے علامہ اقبال کے شعر ’خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے، خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے؟‘ لکھا۔

سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے مداحوں کو مزاحیہ انداز میں جوابات دیے اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ لازمی طور پر ان کی فلم دیکھیں۔

ایک مداح نے ان سے کہا کہ وہ 25 جنوری کو شادی کر رہے ہیں، کیا شاہ رخ اپنی فلم 26 جنوری کو ریلیز کر سکتے ہیں؟

اس پر اداکار نے انہیں جواب دیا کہ وہ 26 کو شادی کرلیں، اس دن چھٹی بھی ہوگی اور چوں کہ 25 جنوری کو یوم جمہوریہ بھی ہے۔

اسی طرح ایک اور مداح نے انہیں کہا کہ وہ 26 جنوری کو شادی کر رہے ہیں؟ جس پر شاہ رخ خان نے انہیں جواب دیا کہ وہ شادی کرنے اور ہنی مون منانے کے بعد ان کی فلم دیکھیں۔

اداکار سے ایک مداح نے یہ سوال بھی کیا کہ آخر وہ ٹوئٹر پر ہر بار صرف 15 منٹ کے لیے ہی لوگوں سے کیوں بات کرتے ہیں؟ جس پر اداکار نے کہا کہ ہر کسی کو مشہور ہونے کے لیے 15 منٹ ہی درکار ہوتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ’پٹھان‘ مین ساتھی اداکار جان ابراہم کی تعریف کی اور ساتھ ہی کہا کہ وہ ان سے ہیوی بائیک چلانا بھی سیکھیں گے۔

شاہ رخ خان نے ایک مداح کو جواب دیا کہ ان کے بچے ہی ان کے لیے پوری دنیا ہیں۔

ایک مداح نے ان سے ’پٹھان‘ سے متعلق سوال کیا تو شاہ رخ خان نے واضح کیا کہ ’پٹھان‘ بھی حب الوطنی سے بھرپور فلم ہے لیکن مذکورہ فلم ایکشن کی صورت میں ہے۔

’پٹھان‘ آئندہ ماہ جنوری میں ریلیز ہوگی اور اس کا گانا ’بے شرم‘ رنگ چند دن قبل ریلیز کیا گیا تھا، جسے دیکھنے کے بعد تنگ نظر ہندو سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے اداکار کی فلم ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلانا شروع کردیا جب کہ انتہاپسند جماعتوں نے بھی فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

TAGGED:Featuredبولی وڈ کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خانپٹھان آئندہ ماہ جنوری میں ریلیز ہوگی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article توشہ خانہ کیس انکوائری کرنے نیب ٹیم دبئی جا ئے گی
Next Article میرانشاہ میں خودکش دھماکا، پاک فوج کے نائیک اور 2 شہری شہید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

روڈ حادث
پاکستانتازہ ترین

خوشاب کے قریب روڈ حادثہ، دولہا سمیت تین افراد جاں بحق، 8 زخمی

خوشاب کے قریب سرگودھا روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں دولہا اور خاتون سمیت تین افراد…

December 18, 2022
صحت

پنجاب: آشوب چشم میں کمی نہ آسکی، مزید 9 ہزار کیسز رپورٹ

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): پنجاب میں آشوبِ چشم کیسز میں اضافے کے بعد مرض پر قابو پانے کے لیے 4 دن…

October 2, 2023
پاکستانتازہ ترین

سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گئے

لاہور (ویب ڈیسک): سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے چارٹر طیارے میں لاہور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق آصف علی…

May 31, 2023
دلچسپ و عجیبویڈیوز

9 سالہ بچےکا عالمی ریکارڈ قائم،کم وقت میں روٹیٹنگ پزل کیوب حل

بیجنگ (ویب ڈیسک): گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 9 سالہ Yiheng Wang کا تعلق چین سے ہے اور اس نے…

March 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?