کراچی (نجات نیوز): کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جواب میں پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے ہیں۔
دوسرا ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے 449 کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی اسکور پر گری جب عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد شان مسعود 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابر اعظم 24 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 74 اور سعود شکیل 75 گیندوں پر 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کا آغاز 309 رنز 6 وکٹوں پر کیا لیکن ایش سوڈھی شروعات میں ہی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل نے دسویں وکٹ پر 100 رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی جس کے بعد اعجاز پٹیل کا شکار ابرار احمد نے کیا۔