Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جاپان میں 7.4شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > جاپان میں 7.4شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
دنیا

جاپان میں 7.4شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

Published January 1, 2024
Tags: Featured اے ایف پی کی رپورٹکے مطابق وسطی جاپان میں جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):‌ جاپان 7.4 کی شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات جاپان نے بتایا کہ زلزلہ رپورٹ کیے جانے کے 10 منٹ بعد مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 21 منٹ پر 1.2 میٹر تک اونچی لہریں ایشیکاوا پریفیکچر میں واجیما بندرگاہ سے ٹکرائیں۔

ڈان نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی نے جاپانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ ہوکوریکو الیکٹرک پاور نے کہا کہ وہ اپنے جوہری پاور پلانٹس میں کسی بھی ممکنہ بے ضابطگی کی جانچ کر رہا ہے۔

مزید کہا کہ تمام رہائشیوں کو لازمی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا چاہیے۔

رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ جاپان میں زلزلے کے بعد کوریا کے مشرقی ساحل پر واقع گینگون صوبے کے کچھ حصوں میں سمندر کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ حکام نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں، مزید کہا کہ رہائشیوں کو زلزلے کے مزید جھٹکوں کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹکے مطابق وسطی جاپان میں بڑے زلزلوں کے ایک سلسلے کے مرکز کے ارد گرد تقریباً 33 ہزار 500 افراد بجلی سے محروم ہیں، متاثرہ علاقوں میں ٹویاما، اشیکاوا اور نیگاتا پریفیکچرز شامل ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق مارچ 2011 میں شمال مشرقی جاپان کے قریب 9 کی شدت کے زیر سمندر زلزلے نے سونامی کو جنم دیا تھا، جس سے تقریباً 18 ہزار 500 افراد ہلاک یا لاپتا ہو گئے تھے۔

2011 کے سونامی نے فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کے تین ری ایکٹرز کو بھی تباہ ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے جاپان کی جنگ کے بعد کی بدترین تباہی اور چرنوبل کے بعد سب سے سنگین جوہری حادثہ ہوا تھا

TAGGED:Featuredاے ایف پی کی رپورٹکے مطابق وسطی جاپان میںجاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
Next Article سپریم کورٹ: پی ٹی آئی کی لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: چین کی پاکستان کو شکست، پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر

بیجنگ (اسپورٹس ڈیسک): ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان…

September 16, 2024
دنیا

ایران میں‌زلزلہ: 70 افراد زخمی، 300 گھر تباہ

ایران میں 5.8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کے نتیجے میں 70 افراد زخمی…

January 19, 2023
کھیل

ورلڈکپ 17 واں میچ: بھارت کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

پونے (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بھارت کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔پونے میں کھیلے…

October 19, 2023
انٹرٹینمنٹ

پرابھاس کی فلم ’کالکی 2898‘ 500 سے زیادہ اسکرینوں پر ریلیز، 800 کروڑ سے زائد بزنس

ممبئی (شوبز ڈیسک): پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898‘ نے صرف دس دن میں دنیا…

July 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?