Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کیا آپ کا گلہ بار بار خراب ہوتا ہے ؟
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > کیا آپ کا گلہ بار بار خراب ہوتا ہے ؟
صحت

کیا آپ کا گلہ بار بار خراب ہوتا ہے ؟

Published February 18, 2023
Tags: Featured اسٹریپ تھروٹ ٹھنڈی کھٹی اشیا گلے میں خراش
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): سرد یا خنک موسم میں یا ذرا سی ٹھنڈی کھٹی اشیا کھانے سے گلے میں خراشیں ہوجاتی ہیں، تاہم اس کے علاوہ اس کی اور بھی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔گلے میں خراش یا سوزش وائرس کے علاوہ بیکٹیریا کی وجہ سے بھی ممکن ہے، خاص طور پر بچوں میں اسٹریپ تھروٹ یعنی بیکٹیریل اٹیک گلے میں خراش کی ایک عام وجہ ہے اور اسٹریپ تھروٹ میں کچھ دوسری علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔

ان علامات میں سردی لگنا، بخار، ٹانسلز اور لمف نوڈس کا سوجنا، سر اور جسم میں درد، الٹیاں آنا اور ریشز ہونا شامل ہیں۔

اگر کسی بھی شخص یا بچے میں ان علامات میں سے کوئی ایک بھی ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیئے، گلے میں خراش مندرجہ ذیل وجوہات سے بھی ہوسکتی ہے۔

ٹانسلز (جوکہ گلے کے پچھلے حصے میں واقع ہوتے ہیں) جراثیم سے متاثر ہوتے ہیں تو اس صورتحال کو ٹانسلائٹس کہتے ہیں، یہ بہت آسانی سے ہو سکتا ہے کیونکہ آپ کے ٹانسلز کا کام جراثیم کے جسم میں داخل ہونے سے پہلے ان کی جانچ کرنا ہے۔

جب کسی بھی شخص کو ٹانسلائٹس ہوتے ہیں تو اسے گلے میں خراش کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ساتھ ہی کچھ دوسری علامات بھی محسوس ہوں گی جیسے کہ سردی لگنا، بخار، سر درد، کان میں درد، جبڑوں میں درد، اور کچھ بھی نگلتے وقت درد کا ہونا۔

گلے میں خراش کا سامنا درجہ حرارت اور نمی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے، ایسا تب ہوتا ہے جب ہوا خشک اور گرم ہوتی ہے، ایسے میں حلق خشک ہوجاتا ہے اور نتیجے میں درد ہوتا ہے۔

گلے میں سوزش یا خراش کی وجہ ایئرکنڈیشن بھی ہے لیکن اس مسئلے کو باآسانی ایک ہیومیڈیفائر استعمال کر کے یا اے سی کو کچھ دیر کے لیے بند کر کے حل کیا جا سکتا ہے۔

بہت سے لوگ حساس ہوتے ہیں اور انہیں الرجی کی شکایت ہوتی ہے یہ بھی گلے کو تکلیف پہنچا سکتی ہے۔

جنہیں الرجی کی وجہ سے گلے کی خراش کا سامنا ہوتا ہے، ان میں کچھ ایسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جیسے کہ بھری ہوئی ناک یا ناک بہنا، جلد یا آنکھوں میں خارش اور چھینکیں آنا۔

گلے کی خراش کو گرم مشروبات استعمال کر کے دور کیا جاسکتا ہے۔

TAGGED:Featuredاسٹریپ تھروٹٹھنڈی کھٹی اشیاگلے میں خراش
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گوگل نے نادرا کی درخواست پرپلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دیں
Next Article جورو کے غلام بھارتی شوہر نے ملکی پاسپورٹ سسٹم ہیک کرلیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

چین کی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان

شہنگھائی (ویب ڈیسک): چین نےبلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے…

August 27, 2024
دنیا

برطانیہ فوری طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرے، میئرلندن صادق خان

لندن (ویب ڈیسک): میئر لندن صادق خان نے برطانوی حکومت سے فوری طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرنےکا مطالبہ…

July 23, 2025
صحت

عالمی سطح پر خسرہ کے کیسز میں 20 فی صد اضافے کا انکشاف

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ایک سال کے دوران سب…

November 17, 2024
دنیا

مراکش میں قیامت خیز زلزلہ، 850 افراد ہلاک، 672 زخمی

مراکیچ - مراکش (ویب‌ڈیسک): مراکش میں گزشتہ شب آنے والے خوفناک زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی جس کے…

September 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?