کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں پولیس نے رات گئے ناکے لگاکر اسنیپ چیکنگ کی جس میں 14 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گلبہار، رضویہ اور نیوکراچی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے تین افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ اس دوران 60 فینسی نمبر پلیٹیں اتاری گئیں اور کالے شیشے والی تین گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔