ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے چیمبور میں کنسرٹ کے دوران شیوسینا کے ریاستی اسمبلی کے رکن پرکاش پھاترپیکر کے بیٹے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سونو نگم پر حملہ کیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کنسرٹ کے دوران مقامی رکن اسمبلی کے بیٹے نے سونو نگم سے ملنے کی کوشش کی جس پر ان کے باڈی گارڈز نے روکا تو معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔
رپورٹس کے مطابق ہاتھا پائی کے دوران سونو نگم اور ان کے ایک ساتھی کو چوٹیں آئی ہیں اور انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں سونو نگم کے ساتھ کچھ لوگوں لڑتے اور زخمی ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُدھر پولیس نے بتایا کہ واقعے میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اب تک کسی نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا ہے۔