کراچی (ٹیک ڈیسک): کراچی یونیورسٹی کے فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے با صلاحیت طالب علموں نے سستے اور کم بجلی والے گھریلو برقی آلات تیار کرلیے۔
یہ سستے گھریلو برقی آلات کھانا بنانے اور اسے محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ توانائی ( بجلی) کے بحران سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
اسٹوڈنٹس نے حال ہی میں ملک کی فوڈ سکیورٹی کو خود مختار بنانے کیلئے جدید اور کم لاگت سائنسی پروجیکٹس پیش کیے، جن کی اس کاوش کو کافی سراہا جا رہا ہے۔
اس نمائش میں فوڈ ایکویپمنٹ ایگزیبیشن میں تیرہ سے زائد پروجیکٹس ہیش کیے۔
Department of Food Science & Technology UoK is proud to present the highly-anticipated second exhibition of food equipment#uokinfo #universityofKarachi #karachiuniversity #atiuokofficial #pvc #nextfood #sohaira #salmans #ALS #mychoice #thrive #rivayat #foodScience #technology pic.twitter.com/K8lbywJE9k
— University Of Karachi Admission & Information (@uokinfo) February 25, 2023
طالب علموں نے مہنگائی اور گیس کے بحران سے پریشان عوام کیلئے بغیر گیس اور تیل کے گرم ہوا سے کم وقت میں صحت مند کھانا بنانے کی مشین بھی تیار کرکے پیش کی ہے۔