Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’اندھیرا اجالا‘کے لیجنڈ اداکارمحمدقوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ’اندھیرا اجالا‘کے لیجنڈ اداکارمحمدقوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے
انٹرٹینمنٹ

’اندھیرا اجالا‘کے لیجنڈ اداکارمحمدقوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے

Published March 6, 2023
Tags: Featured تھیئٹر، ٹی وی، فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ریڈیو سے صداکاری کا آغاز کیا
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): ریڈیو، تھیئٹر، فلم اور ٹی وی کے لیجنڈ اداکار محمد قوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 80 برس تھی۔محمد قوی خان نے اوائل عمر میں ہی ریڈیو سے صداکاری کا آغاز کیا اورتھیئٹر، ٹی وی، فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تاہم پی ٹی وی لاہور سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریئل ’اندھیرا اجالا‘ نے انہیں غیرمعمولی شہرت عطا کی جس میں انہوں نے پولیس انسپیکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔

قوی خان ایک عرصے سے علیل تھے اور اس وقت علاج کی غرض سے کینیڈا میں مقیم تھے کہ ان کا انتقال ہوا ہے۔ محمدی قوی خان نومبر 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے اور اوائل عمر سے ہی ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوئے جہاں انہوں نے آواز کے زیروبم پر عبور حاصل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے تھیئٹر میں کام کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیلی وژن پر بھی اداکاری شروع کردی اور جلد ہی صفِ اول کے اداکاروں میں شامل ہوگئے۔

معاشرے میں جرائم اور قانون کے موضوع پر ڈرامہ سیریز’اندھیرا اجالا‘ میں ان کا غیرمعمولی کردار آج تک ناظرین کو یاد ہے جس میں انہوں نے انسپیکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ اس ڈرامہ سیریئل میں جمیل فخری اور عرفان کھوسٹ نے بھی لازوال کردار ادا کیا جس کے بعد اسے پولیس ڈرامہ سیریئل کو چارچاند لگ گئے۔ اسے یونس جاوید نے تحریر کیا تھا اور ہدایتکار کے فرائض راشد ڈار نے انجام دیئے تھے۔ تاہم پی ٹی وی پر بلیک اینڈ وائٹ ڈرامہ ’لاکھوں میں تین‘ ان کا پہلا ڈرامہ بھی تھا جو 1966 میں نشر ہوا تھا۔

محمد قوی خان کا ایک لازوال کردار ’مرزاغالب‘ بھی تھا جو ان کے ابتدائی کیریئر کا ایک شاہکار ڈرامہ بھی تھا۔ تاہم وہ نجی ٹی چینلز پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتےرہے جن میں آنگن، چپکے چپکے سنڈریلا، بیٹیاں، میری شہزادی، تمیز الدین کی بدتمیز فیملی، شارٹ فلم ٹھرکی، نانو میں اور عزت کی روٹی بھی ان کے اہم کاموں میں شامل ہیں۔ 1980 میں محمد قوی خان کو تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا جبکہ وہ کئی نگار ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکے تھے۔ انہیں ستارہ امتیاز بھی عطا کیا گیا تھا۔

ان کی مشہور فلموں میں ٹائیگر گینگ، مٹی کے پتلے، سوسائٹی گرل، چن سورج، سرفروش، رانگ نمبر اور پری بھی شامل ہیں۔

TAGGED:Featuredتھیئٹر، ٹی وی، فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائےریڈیو سے صداکاری کا آغاز کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 30 سال سےلاپتہ اور قانونی طور پر فوت شدہ امریکی خاتون زندہ مل گئی
Next Article فیس بک ریل شائقین کے لیے خوشخبری: دورانیہ 90 سیکنڈ‌تک ہوگیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسٹیبلشمنٹ مسئلے کا حل نہیں،خود ایک مسئلہ ہے؛ شاہد خاقان عباسی

کراچی (ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان…

February 26, 2023
انٹرٹینمنٹ

مندر میں معافی مانگو یا 5 کروڑ دو، سلمان خان کو قتل کی دوبارہ دھمکی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو ایک بار پھر بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی…

November 5, 2024
دنیا

افغان طالبان کے سپریم لیڈر کا خواتین کو زنا حد پر عوام کے سامنے سنگسار کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک): افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خواتین کو زنا حد پر کھلے میدان میں…

March 28, 2024
دنیا

ہردیپ سنگھ قتل معاملہ: امریکا کا بھارت سے سفارتی تعلقات میں کمی کا اشارہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): بھارت میں امریکا کے سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت سے سفارتی تعلقات میں کمی کا اشارہ دے…

October 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?