Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جڑی بوٹیاں درآمدنہ کریں ،سندھ پہلے ہی مالا مال ہے؛سعدیہ راشد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > جڑی بوٹیاں درآمدنہ کریں ،سندھ پہلے ہی مالا مال ہے؛سعدیہ راشد
صحت

جڑی بوٹیاں درآمدنہ کریں ،سندھ پہلے ہی مالا مال ہے؛سعدیہ راشد

Published March 6, 2023
Tags: : پس منظروپیش منظر” Featured سر شاہ نواز میموریل لائبریری لاڑکانہ طب یونانی سمپوزیم
Share
SHARE

لاڑکانہ (ہیلتھ ڈیسک): ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت، پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن کے زیر اہتمام مورخہ 5 مارچ 2023 کو سر شاہ نواز میموریل لائبریری لاڑکانہ میں “طب یونانی: پس منظروپیش منظر” کے موضوع پر خصوصی علمی و تعلیمی سمپوزیم منعقد کیا گیا۔سمپوزیم میں پرو وائس چانسلر سندھ یونی ورسٹی، لاڑکانہ پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شاہ بطور مہمان خصوصی، جبکہ شاہ نواز لائبریری کے اسٹنٹ ڈائریکٹر شمس الدین کلہوڑو اور ڈائریکٹر ہیلتھ رستم علی بھٹو، حکومت سندھ گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئے۔

دیگر معزز شرکا میں ہمدرد یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان اور پروفیسر ڈاکٹر احسانہ ڈار اور حکیم غلام صدیق بروڑو سمیت لاڑکانہ شہر کے اطبا کرام و طبیب شامل تھے۔

سمپوزیم کی صدر محترمہ سعدیہ راشد نے کہا کہ طب یونانی ایک زندہ و تابندہ علم و حکمت ہے، جو اپنی اہمیت و افادیت صدیوں سے منوارہا ہے۔ ادارہ ہمدرد اور شہید حکیم محمد سعید اس علم کی ترقی کے لیے کوشاں رہے اور یہاں کی حکومتوں کو اس کی اہمیت بتاتے رہے۔ پاکستان طب یونانی کے حوالے سے خود کفیل ہے۔

محترمہ سعدیہ راشد کا کہنا تھا کہ خدارا یہ غلطی پھر نہ کی جائے کہ پڑوسی ملک کے متبادل طریق علاج کو ملک میں درآمد کرلیں اور وہ جڑی بوٹیوں درآمد کریں جن سے ہمارا صوبہ سندھ پہلے ہی مالا مال ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اہل وطن اس سنگین صورتحال کا جائزہ لیں اور مہنگے علاج سے بچنے کے لیے وزارت صحت کے اعلیٰ عہدیدار حقیقت پسندانہ فیصلے کریں۔ ورنہ دیگر شعبوں کی طرح ہم اس شعبہ میں بھی دوسروں کے محتاج ہوجائیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے کہا کہ طب یونانی کا آغاز صوبہ سندھ سے ہوا۔ طب مشرق ہمارا عظیم ورثہ ہے جو ہمارے اسلاف نے ہمیں بطور تہذیب عطا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی ہمدرد شہید پاکستان حکیم محمد سعید نے اس دھرتی کو مان دیا۔ علم و شعور سے سماج کو منور کرنا نہ صرف قومی خدمت ہے بلکہ مذہبی فریضہ ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بیمار قوم ترقی نہیں کرسکتی، لہذا متبادل طبی نظام کی یقینا ہمارے معاشرے کو ضرورت ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ شہید حکیم محمد سعید کے نام پر کوئی طبی ادارہ لاڑکانہ میں بھی قائم ہونا چاہیے۔

پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان نے کہا کہ طب یونانی صدیوں سے آزمودہ اور ارزاں طریق علاج ہے تاہم دیگر علوم کی طرح عصر حاضر کے تناظر میں طب یونانی میں تحقیق اور اطبا کرام کو طب میں جدت سے متعارف کروانا ضروری ہے۔ کوویڈ 19 کے بعد دنیا بھر میں متبادل طریق علاج پر توجہ دی جارہی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں ہربل ادویہ سازی کی صنعت کا حجم اگلے سالوں میں 200 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ گنتی کے چند ممالک اس صنعت کی ترقی سے مستفید ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی ہمدرد شہید حکیم محمد سعید کی بدولت پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں متبادل ادویہ سازی بطور صنعت موجود ہے جو عالمی معیارات کے عین مطابق ہے۔ پاکستان اس حوالے سے بھی خوش نصیب ہے کہ یہاں نادر اقسام کی زمین و فطری ماحول موجود ہیں جو جڑی بوٹیوں کی کاشت کے لیے موزوں ترین ہیں۔ پاکستان ہر لحاظ سے اس پوزیشن میں ہے کہ طب یونانی کا عالمی راہنما بن کر ابھرے۔ تاہم اس کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ اسی لیے عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایسے سمپوزیم منعقد کیے جارہے ہیں۔

TAGGED:: پس منظروپیش منظر”Featuredسر شاہ نواز میموریل لائبریری لاڑکانہطب یونانی سمپوزیم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری
Next Article IMF ورچوئل مذاکرات دوبارہ شروع،اسٹاف لیول معاہدے کا گرین سگنل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

رفح سے فلسطینیوں کی بے دخلی جنگی جرم تصور ہو گا، فرانس کی اسرائیل کو وارننگ

پیرس (ویب ڈیسک): فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو پر واضح کر دیا ہے…

March 25, 2024
انٹرٹینمنٹ

سوناکشی اور ظہیر کی شادی کتنے سال چلے گی؟ بھارتی یوٹیوبر کا اہم دعویٰ�

(ویب ڈیسک): ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی ہوتے ہی بھارتی میڈیا پر جوڑے کی…

June 26, 2024
انٹرٹینمنٹ

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کرگئے

(ویب ڈٰیسک): کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے۔شگفتہ اعجاز نے اپنے…

September 12, 2024
صحت

بھارت میں کورونا بےقابو، ایک روز میں 10 ہزار نئے کیسز رپورٹ

نئی دہلی(ویب ڈیسک): بھارت میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید…

April 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?