لاہور (ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی دو رکنی خصوصی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی۔
نیب کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کروانے پہنچی ہے تاہم ٹیم کو عمران خان کے گھر تک رسائی نہ مل سکی۔
نیب ٹیم کو عمران خان کی سکیورٹی نے روک رکھا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں شو ڈاؤن ہوا، کارکن کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے بیچ میں آگئے تھے، عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے اسلام آباد پولیس سے نوٹس وصول کیا تھا اور پولیس کو بتایا تھا کہ عمران خان دستیاب نہیں۔
یاد رہے کہ نیب کی چار رکںی ٹیم 24 فروری کو بھی زمان پارک آئی تھی۔ نیب ٹیم پہلے ہی توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے 9 مارچ کی طلبی کے نوٹس کی تعمیل کرواچکی ہے۔