Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسٹیل مل سے جبری برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے گا؛ جام کریم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسٹیل مل سے جبری برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے گا؛ جام کریم
پاکستانتازہ ترین

اسٹیل مل سے جبری برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے گا؛ جام کریم

Published March 11, 2023
Tags: گلشن حدید فیز 4 کی زمین کو نیلا م کیا جائیگا ملیر میں غیر ملکیوں ا ور دیگر کو آباد کیا جارہا ہے
Share
SHARE

ملیر(نجات نیوز): پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے سردار جام عبدالکریم جوکھیو نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل سے جبری برطرف ملازمین کو بحال کرنے کیلئے وفاقی کمیٹی کی جانب سے سفارشات کی گئی ہیں ، برطرف ملازمین کو بحال کرکے روزگار کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، اسٹیل مل کے رٹائرڈ ملازمین کی بقایا جات کی ادائیگی کیلئے گلشن حدید فیز 4 کی زمین کو نیلا م کرکے بقایا جات ادا کیئے جائیں گے، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ملیر پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ایم این اے سردار جام عبدالکریم جوکھیو نے کہا کہ مردمشاری سندھ کی بقا کا مسئلہ ہے، ملیر کے تمام لوگ مردمشماری میں اپنے شماریات کو یقینی بنائے، انہوں نے کہا کہ ملیر میں اسکولوں کی نئی اسکیمیں دی گئی ہیں، جس میں کچھ اسکول مکمل ہوگئے ہیں جہاں بچوں کو بہترین تعلیم اور تربیت دی جائے گی، ہمار ی تعلیم پر تمام زیادہ توجہ ہے ، تمام علاقہ مکین اپنے بچوں کو لازمی تعلیم دلوائیں تاکہ مستقبل کے معمار اچھے عہدوں پر پہنچ سکیں.

ایم این اے سردار جام عبدالکریم جوکھیو نے کہا کہ ملیر کے علاقے درسانہ چھنہ کے قریب ایجوکیشن سٹی کا منصوبہ 1999 سے شروع کیا گیا تھا ، ہزاروں ایکڑ زمین بھی الاٹ کی گئی لیکن افسوس 24 برس گذرنے کے باوجود ایجوکیشن سٹی کا کام شروع نہیں ہوسکا ہے ، جبکہ پنجاب میں ایجوکیشن سٹی کا کام 95 فیصد مکمل ہوگیا ہے.

انہوں نے کہا ملیر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے جعلی گوٹھ تعمیر کرکے غیر ملکیوں ا ور دیگر کو آباد کیا جارہا ہے جعلی گوٹھوں کے بننے سے قدیمی گوٹھوں اور مقامی لوگوں کو بہت خدشات ہیں ، جعلی گوٹھوں کے خلاف کاروائی کیلئے انتظامیا کو کئی مرتبہ تحریری خطوط ارسال کردیئے ہیں ، ڈی سی ملیر کو قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کا کہا ہے ، لینڈ مافیا کو ملیر میں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ ملیر پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے اور قلعہ رہے گا ، ملیر کے مکینوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے ، ملیر پریس کلب ملیر کی عوام کا ایک بہت بڑا آواز ہے، ملیر کے صحافیوں نے ہمیشہ حق اور سچ لکھا ہے ملیر کے اشوز کو اپنے قلم کے ذریعے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچایا ہے ، ملیر پریس کلب ہمارا ادارا ہے ، ملیر پریس کلب کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے.

اس موقعے پر ایڈمنسٹریٹر ضلع کاؤنسل کراچی نور حسن جوکھیو، پیپلز پارٹی پی ایس 87 کے صدر امداد جوکھیو ، آغا طارق پٹھان ، مجاھد جوکھیو، خالد حسین جوکھیو، جمال واحد جوکھیو، فدا جوکھیو، اور دیگر بھی موجود تھے۔

TAGGED:گلشن حدید فیز 4 کی زمین کو نیلا م کیا جائیگاملیر میں غیر ملکیوں ا ور دیگر کو آباد کیا جارہا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پرسندھ کیساتھ فراڈ کیا جارہا ہے؛ قادر مگسی
Next Article اسرائیل سے تعلقات کیلئےسعودی عرب کا جوہری پروگرام کا مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آزادی مارچ مقدمہ:عمران خان، شیخ رشیداور قریشی بری،محفوظ فیصلہ سنادیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ سے متعلق درج مقدمے میں بانی پی…

June 13, 2024
پاکستان

فلور ملوں کو گندم کا کوٹہ ڈبل ہوگیا، آٹا بحران پرپھربھی کنٹرول نہیں

لاہور (نجات نیوز): گندم اور آٹے کے بحران کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویر الٰہی نے فلور…

January 8, 2023
پاکستان

وزیراعظم کی مالیاتی کانفرنس کے دوران ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، شکوے شکایات

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف اور مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئی…

June 22, 2023
پاکستان

خونی ڈمپر کراچی کے بعد ٹھٹہ پہنچ گئے: ٹھٹہ سجاول روڈ پر 3 افراد کو کچل دیا

ٹھٹھہ (ویب ڈیسک): خونی ڈمپر حادثے میں 3 معصوم جانوں کی بازی ہار گئے۔10 روز میں ایک ہی مقام پر…

August 17, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?