Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملتان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ملتان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست
کھیل

ملتان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست

Published March 11, 2023
Tags: Featured سلطانز ن کی فتح عثمان خان نے تیز ترین سنچری اسکورکی
Share
SHARE

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 28 ویں اور اہم ترین میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شسکت دیکر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی۔راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان محمد نواز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز عثمان خان اور محمد رضوان نے کیا، عثمان خان نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور کوئٹہ کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی، عثمان خان نے صرف 36 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری اسکور کر ڈالی۔

انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی رائیلی روسو کی 41 گیندوں پر تیز ترین پی ایس ایل سنچری کا ریکارڈ توڑا اور عثمان خان مجموعی طور پر 43 گیندوں پر 9 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان نے بھی 26 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور وہ 55 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ رائیلی روسو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے 4 اوورز میں 77 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز نے بھی 50 رنز دیے اور ان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا سکی اور اس طرح اسے 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، جیسن رائے، مارٹن گپٹل اور محمد حفیظ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے لیکن اس کے بعد عمیر یوسف اور افتخار احمد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں بلکہ کوئٹہ کو میچ میں واپس لے آئے۔

افتخار احمد 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عمیر یوسف نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عمر اکمل نے بھی صرف 10 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے، قیس احمد اور نوین الحق 17، 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تاہم وہ اپنی ٹیم کو میچ نہ جتوا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف 2021 میں بنایا تھا جو 247 رنز تھا۔

TAGGED:Featuredسلطانز ن کی فتحعثمان خان نے تیز ترین سنچری اسکورکی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیل سے تعلقات کیلئےسعودی عرب کا جوہری پروگرام کا مطالبہ
Next Article لاہور: دفعہ 144 نافذ ،ر ینجرز طلب، PTI نےنفاذ کو چیلنج کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی، یہ خطہ ہمارا ہے اور ہم اس کے مالک ہیں؛ نیتن یاہو

یروشلم (ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے متنازع آباد کاری میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کردیا اور…

September 11, 2025
دلچسپ و عجیب

انڈیا میں دادا نےڈیڑھ سالہ پوتے پرگاڑی چڑھا دی

کیرالہ (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس میں ایک بچہ…

November 14, 2023
پاکستان

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 2010 سےسپریم کورٹ کا آڈٹ نہ ہونے پرسوال اٹھادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے سپریم کورٹ کے آڈٹ پر سوال اٹھا…

April 7, 2023
انٹرٹینمنٹ

نیتن یاہو کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری؛ امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

(ویب ڈیسک): واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بین الااقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی…

May 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?