Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عالمی جنگی جنون:2022میں2100ارب ڈالرکااسلحہ فروخت،انڈیاٹاپ پر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > عالمی جنگی جنون:2022میں2100ارب ڈالرکااسلحہ فروخت،انڈیاٹاپ پر
دنیا

عالمی جنگی جنون:2022میں2100ارب ڈالرکااسلحہ فروخت،انڈیاٹاپ پر

Published March 14, 2023
Tags: Featured اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ پاکستان 8 ویں نمبر پر عالمی جنگی جنون
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): بھارتی جنگی جنون میں گزشتہ برسوں میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ 2018 سے 2022 کے دوران دنیا میں اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔یہ بات ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی۔سوئیڈن کے تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے سب سے زیادہ اسلحہ بھارت کو فراہم کیا جاتا ہے، جس کے بعد فرانس دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہیں۔

دنیا میں اسلحہ خریدنے والے 5 بڑے ممالک میں بھارت کے بعد سعودی عرب، قطر، آسٹریلیا اور چین شامل ہیں۔

دنیا بھر میں 2018 سے 2022 کے 5 سالہ دورانیے کے دوران اسلحے کی فروخت میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان سب سے زیادہ خریدنے والے ممالک کی فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2013 سے 2017 اور 2018 سے 2022 کے دوران بھارت کی جانب سے اسلحہ درآمد کرنے کی شرح میں 11 فیصد کمی آئی مگر پھر بھی وہ اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

2018 سے 2022 کے دوران دنیا بھر میں فروخت ہونے والے اسلحے کا 11 فیصد حصہ بھارت نے خریدا۔

دوسری جانب دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کرنے والا ملک امریکا ہے جس نے گزشتہ 5 برسوں کے دوران عالمی سطح پر فروخت ہونے والے اسلحے کا 40 فیصد حصہ فروخت کیا۔

اس کے بعد 16 فیصد شیئر کے ساتھ روس دوسرے جبکہ 11 فیصد شیئر کے ساتھ فرانس تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 میں روسی حملے کے باعث یوکرین اسلحہ درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک رہا، جسے امریکا اور متعدد یورپی ممالک نے فوجی معاونت فراہم کی۔

مجموعی طور پر 2022 میں ریکارڈ 2100 ارب ڈالرز کا اسلحہ فروخت ہوا۔

TAGGED:Featuredاسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹپاکستان 8 ویں نمبر پرعالمی جنگی جنون
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 16 مارچ سےکراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان
Next Article جبری مردم شماری سندھیوں کافطری حق سلب کرنیکی کوشش ہے؛STP
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی (ویب ڈیسک): لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔آئی ایس…

September 23, 2024
پاکستان

کراچی: سنگین مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کی زد میں آئے انسپکٹر کالجز آغا عدنان کی ڈسیپلن کمیٹی میں‌شمولیت سوالیہ نشان بن گئی

کراچی (ویب ڈیسک): ذرائع کے مطابق آغا عدنان، جو کہ پیپلز امن کمیٹی کے ترجمان کے طور پر جانے جاتے…

May 5, 2026
پاکستان

اس بار اتحادی جماعتیں کم ہیں اس لیے اتحاد بہتر چلے گا

(ویب ڈیسک ):پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے نئی اتحادی حکومت کا اتحاد بہتر چلنے کی امید…

February 22, 2024
سائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

میٹا کے مالک مارک زکربرگ 2024 میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے فرد بن گئے

نیو یارک (ٹیک ڈیسک): میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ 2024 کے دوران دنیا میں اب…

August 11, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?