Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مردم شماری متضاد ہوچکی، نتائج کوقبول نہیں کیا جائےگا، قادرمگسی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مردم شماری متضاد ہوچکی، نتائج کوقبول نہیں کیا جائےگا، قادرمگسی
پاکستان

مردم شماری متضاد ہوچکی، نتائج کوقبول نہیں کیا جائےگا، قادرمگسی

Published March 18, 2023
Tags: Featured سندھ کی قومی بقا اس سے وابستہ ہے مردم شماری صرف گنتی نہیں نئے پلان کے ساتھ وقت پر مردم شماری کرائی جائے
Share
SHARE

ٹنڈو محمد خان- کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی ڈیجیٹل آبادی کے خلاف عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ٹنڈو محمد خان پہنچے، جہاں سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں انہیں ٹنڈو محمد خان بار کونسل لے جایا گیا، جہاں انہوں نے بار کونسل سے خطاب کیا. جس کے بعد ٹنڈو محمد خان کے شہریوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں ، ادیبوں اور شاعروں کے کارنر اجتماع سے اور میٹ دی پریس سے بھی خطاب کیا۔

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی اور سیاسی بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ پوری دنیا میں مردم شماری ہوتی ہے اور اس کے اعداد و شمار کی بنیاد پر منصوبہ بندی کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں 1991 سے اب تک آبادی کے اعداد و شمار کو بدل کر محکوم قوموں کے حقوق غصب کرنے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں۔

اس وقت یہ حکمران جس انداز میں مردم شماری کر رہے ہیں اس پر سندھ کو شدید اعتراض ہے، مردم شماری کے لیے غلط وقت کا انتخاب کیا گیا ہے ، آدھا سندھ ابھی تک سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے۔ سیلاب متاثرین گھروں سے باہر ہیں۔ کندھ کوٹ گھوٹکی اور کشمور میں ڈاکوؤں کا راج ہے جس کی وجہ سے یہ علاقہ نو گو ایریا بن چکا ہے۔ جس کی وجہ سے آبادی کا ایک بڑا حصہ شمار سے باہر رہ جائے گا اور سندھ کے شہریوں میں غیر ملکی آبادکاری کے بڑی تعداد موجود ہیں، جن کی نا شناخت کی گئی ہے نا ان کو علیحدہ خانوں میں لکھا گیا ہے ۔

یہ بات انہوں نے کل کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے مردم شماری اورسندھ کے تحفظات کے موضوع پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس مٰیں‌بھی کی تھی.

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکیوں کی آباد کاری اور گنتی کے لیے الگ خانہ ہونا چاہیے، ہم اس مردم شماری کو سندھ کے اقتدار پر قبضہ کرنے کی سازش سمجھتے ہیں، اس لیے سندھ کا مطالبہ ہے کہ اس مردم شماری کو فوری طور پر روکا جائے، ورنہ اس مردم شماری کے اعدادوشمار کو قبول نہیں کیا جائے گا.

اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر احمد نوناری، اقبال حاجانہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

دوسری جانب سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ڈیجیٹل آبادی کے خلاف پریس کلب کراچی کے سامنے شروع کیا گیا احتجاجی کیمپ 15 روزبھی جاری رہا۔

سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنما گلزار سومرو، ڈاکٹر سومار منگریو، قادر چنا، نثار کیریو، گرم خان گاڈہی، عاشق تھہیم اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مردم شماری صرف گنتی نہیں بلکہ سندھ کی قومی بقا اس سے وابستہ ہے اس لیے اس مردم شماری کے نتائج کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ اب یہ مردم شماری متضاد ہو چکی ہے۔ لہٰذا وفاقی حکومت اور حکومت سندھ کا فرض ہے کہ مردم شماری کا مرحلہ فوری طور پر روک کر عوام کا پیسہ بچایا جائے اور سندھ کے تحفظات کو ختم کیا جائے اور نئے پلان کے ساتھ وقت پر مردم شماری کرائی جائے۔

احتجاج میں برطانیہ سے آئے ہوئے ساجن چنا نے اپنے وفد کے ہمراہ احتجاجی کیمپ سے اظہار یکجہتی کیا اور ایس ٹی پی کی جدوجہد کی حمایت کی۔

TAGGED:Featuredسندھ کی قومی بقا اس سے وابستہ ہےمردم شماری صرف گنتی نہیںنئے پلان کے ساتھ وقت پر مردم شماری کرائی جائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملتان کو شکست،لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا
Next Article مردم شماری نامنظور،سندھ کیخلاف سازش نامنظور،کراچی گونج اُٹھا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

رواں سال کا اکتوبر بھی اسرائیل پر بھاری گزرا، جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

(ویب ڈیسک): غزہ اور لبنان میں ہونے والی جنگ اور اسرائیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں…

November 2, 2024
پاکستانکھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی پہلی کامیابی، جاپان کو ہراکر دوسرے نمبر پر آگیا

شہنگھائی (اسپورٹس ڈیسک): ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے…

September 11, 2024
دلچسپ و عجیب

ماسکو میں سیلز مینیجر اپنی نوکری کے پہلے دن ہی 53 آئی فونز لے اُڑا

ماسکو (ویب ڈیسک): ایک روسی شخص کو حال ہی میں ماسکو کے الیکٹرانکس اسٹور میں کام کے پہلے ہی دن…

November 7, 2023
پاکستان

عمر کوٹ واقعہ: قانون و عدالت سے بالاتر قتل قابل مذمت ہے، جڈیشل انکوائری کروائی جائے؛ قادر مگسی

حیدرآباد (ویب ڈیسک) : سندھ ترقی پسند پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی…

September 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?