کراچی (ویب ڈیسک): اہلسنت والجماعت کراچی کے مقامی رہنما اور صوبائی قانونی مشیر سلیم کھتری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سلیم کھتری کو نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں گھر کے قریب حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ سلیم کھتری کو 5 گولیاں لگیں اور انہیں شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی ان کی موت کی تصدیق کردی۔
ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق مقتول اہل سنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر تھے۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کےمطابق مقتول بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں پان کی دکان پر کھڑے تھے کہ کے موٹر سائیکل پر آنے والے چار ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا۔