Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 1ماہ کی ضروریات پورا کرنیوالےقرض کیلیےحکومت کیIMF کو منتیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 1ماہ کی ضروریات پورا کرنیوالےقرض کیلیےحکومت کیIMF کو منتیں
پاکستانکاروبار

1ماہ کی ضروریات پورا کرنیوالےقرض کیلیےحکومت کیIMF کو منتیں

Published March 24, 2023
Tags: Featured تازہ ترین مسئلہ ایندھن اسکیم ہے فروری سے معاہدے پر بات چیت ہنگائی سےمتاثرہ غریبوں کو قیمتوں میں سبسڈی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور قرض دہندہ ادارے کے درمیان جب ایندھن کی قیمتوں کے تعین کی مجوزہ اسکیم سمیت چند باقی نکات طے پاجائیں گے تو قرض کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اتحادی حکومت اور آئی ایم ایف فروری کے اوائل سے ہی ایک معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں جس کے تحت 22 کروڑ افراد کے نقدی کی قلت سے دوچار ملک کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

اب اس معاہدے کی راہ میں تازہ ترین مسئلہ ایک منصوبہ ہے، جس کا اعلان گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا تھا۔

منصوبے کے تحت دولت مند صارفین سے ایندھن کے لیے زیادہ قیمت وصول کی جائے گی اور اس رقم کو مہنگائی سے شدید متاثرہ غریبوں کو قیمتوں میں سبسڈی دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے رائٹرز کو بتایا کہ ان کی وزارت کو قیمتوں کے تعین کے منصوبے پر کام کرنے کے لیے 6 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

تاہم پاکستان میں آئی ایم ایف کی رہائشی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے کہا کہ حکومت نے ایندھن کی قیمتوں کے تعین کی اسکیم کے بارے میں فنڈ سے مشاورت نہیں کی۔

ایستھر پیریز روئز نے رائٹرز کو ایک پیغام میں اس میڈیا رپورٹ کی تصدیق کی ہے کہ ایندھن کی اسکیم سمیت چند باقی نکات طے ہونے کے بعد عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنڈ حکومت سے ایندھن کی تجویز کے بارے میں مزید تفصیلات طلب کرے گا، بشمول اس پر عمل درآمد کیسے کیا جائے گا اور غلط استعمال کو روکنے کے لیے کیا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پیٹرولیم اور خزانہ کی وزارتوں نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

صرف 4 ہفتوں کی ضروری درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی غیر ملکی ذخائر کے ساتھ پاکستان 2019 کے 6 ارب 50 کروڑ ڈالر کے بیل آؤٹ سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے بے چین ہے۔

جس کے لیے حکومت پہلے ہی کئی مالیاتی اقدامات کر چکی ہے، جس میں روپے کی قدر میں کمی، سبسڈی ختم کرنا اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے جیسی پیشگی شرائط شامل ہیں۔

رواں ہفتے کے اوائل میں حکومت نے حال ہی میں اعلان کردہ فیول ریلیف پروگرام کی حکمت عملی بتائی تھی، جسے تین مراحل میں لاگو کیا جانا ہے اور یہ ’غریبوں کو 50 روپے فی لیٹر تک ریلیف فراہم کرے گی‘۔

اس اسکیم کا اعلان حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل آئل کے سوا تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے کچھ دن بعد ہوا تھا۔

ایک رپورٹ میں حکومت نے کہا کہ اس نے صارفین کو ’غریب‘ اور ’امیر‘ کے زمروں میں تقسیم کرکے دو سطح کی قیمتوں کا تعین کرنے کا پروگرام تیار کیا ہے جو دو پہیوں (موٹر سائیکلوں)، تین پہیوں (رکشوں) اور چھوٹی گاڑیوں کو ریلیف فراہم کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروگرام کا مقصد تقریباً 2 کروڑ موٹر سائیکلوں اور رکشوں (21 لیٹر ایندھن کی حد کے ساتھ) اور 1.13 لاکھ 60 ہزار چھوٹی گاڑیوں (30 لیٹر ایندھن کی حد کے ساتھ) کو ہدف بنانا ہے۔

قیمتوں میں فرق کا استعمال کرتے ہوئے جس میں ایندھن کی بنیادی قیمت 300 روپے فی لیٹر فرض کی گئی ہے، امیروں سے 102 روپے فی لیٹر اضافی وصول کرکے غریبوں 50 روپے تک کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اس کے نتیجے میں امیروں کے لیے ایندھن کی قیمت 352 روپے جبکہ غریبوں کے لیے 250 روپے فی لیٹر ہوگی۔

اسکیم پر عمل درآمد تین مرحلوں میں کیا جائے گا جس میں پہلا ایندھن کی بنیادی قیمت میں 75 روپے کا اضافہ، بغیر ریلیف کے نئی قیمت 375 روپے مقرر کرنا، اور ایک ایسکرو اکاؤنٹ میں رقم وصول کرنا شامل ہے۔

دوسرے مرحلے میں حکومت اس اسکیم سے مستفید ہونے والوں کے اندراج کے لیے 2 مختلف طریقوں سے رجسٹریشن کرے گی۔

حتمی مرحلے میں استفادہ کنندگان کے متعلقہ رجسٹریشن پورٹل پر رجسٹر ہونے اور فیول اسٹیشن پر ایک لین دین پر عملدرآمد کے بعد رعایت مل جائے گی۔

TAGGED:Featuredتازہ ترین مسئلہ ایندھن اسکیم ہےفروری سے معاہدے پر بات چیتہنگائی سےمتاثرہ غریبوں کو قیمتوں میں سبسڈی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نئی فلم کے بڑے میاں اکشے کمارشوٹنگ کے دوران زخمی
Next Article عمران نے جن پرالزام لگایا انہی سے مدد مانگ رہا ہے، خواجہ آصف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا آئرلینڈ میچ بارش کی نذر، پاکستان سپر 8 مرحلے سے باہر

(ویب ڈیسک): فلوریڈا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث…

June 14, 2024
پاکستان

کراچی کے نتائج : پی پی پی سرفہرست ، جماعت کا احتجاج کااعلان

کراچی(ویب ڈیسک): کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج کا اعلان ہونے کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک…

January 17, 2023
پاکستانتازہ ترین

کوشش ہے 2013 اور 2018 کی طرح نگران وزیراعلیٰ کے لیے متفقہ نام سامنے لائیں: مراد علی شاہ

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کوشش ہے کہ 2013 اور 2018 کی طرح نگران…

August 13, 2023
پاکستانکاروبار

نجکاری کیلئےمشاورت پر 1 ارب 99 کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی؛سیکرٹری نجکاری کی بریفنگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے صرف یہ جاننے کیلئے کہ کسی ادارے کی نجکاری ہو سکتی یا نہیں اس…

August 29, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?