Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حالات اس طرف گئے تو آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے: رانا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حالات اس طرف گئے تو آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے: رانا
پاکستان

حالات اس طرف گئے تو آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے: رانا

Published April 4, 2023
Tags: Featured الیکشن کیس کا فیصلہ فل کورٹ کے ذریعےکیا جائے انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے چار ججز نے اس سوموٹو نوٹس کو مسترد کیا ہے ہر کیس میں یہی تین ججز کیوں؟
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ حالات اس طرف گئے تو حکومت کے پاس ایمرجنسی کا آپشن موجود ہے، آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے ، وہ آرٹیکل کہیں گیا نہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ چار ججز نے اس سوموٹو نوٹس کو مسترد کیا ہے، الیکشن کیس کا فیصلہ فل کورٹ کے ذریعےکیا جائے، امید ہے سپریم کورٹ عوام کی آواز کے مطابق ہی فیصلہ کرے گی، صرف انصاف ہونا نہیں چاہیے، انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، ہر کیس میں یہی تین ججز کیوں؟ ہر طرف سے فل بینچ کا مطالبہ ہے تو اسے مان لینے میں کیا حرج ہے۔

ایک سوال پر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حالات اس طرف گئے تو حکومت کے پاس ایمرجنسی کا آپشن موجود ہے، آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے، وہ آرٹیکل کہیں گیا نہیں ہے، بلاول نے ایمرجنسی یا مارشل لاء کے امکان کی بات کی ہے اس کا ایک جواز ہے ،جب ہر اہم کیس وہی تین جج سنیں گے تو پھر جواز پیدا ہوجاتا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر کیس میں یہی تین ججز کیوں، ہر طرف سے فل بینچ کا مطالبہ ہے تو اسے مان لینے میں کیا حرج ہے، سیاسی اور معاشی بحران کے ساتھ آج عدالتی بحران بھی عمران نیازی کی فتنہ سیاست کی وجہ سے ہے، الیکشن آئین میں دی گئی اسکیم کے تحت نگران حکومت کے سیٹ اپ کے تحت ایک ہی روز ہونے چاہئیں، کوئی ایسا فیصلہ نہیں آنا چاہیے جو ملک کو مزید افراتفری کی طرف دھکیلے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان بہتری کی امید لےکر عدالت آئے ہیں، ایسا فیصلہ آنا چاہیے جو ملک کو مسائل سے نکالے، الگ الگ الیکشن ہوئے تو ملک مزید مشکلات کا شکار ہوگا، سپریم کورٹ سے اچھے فیصلے کی توقع کرتے ہیں۔

TAGGED:Featuredالیکشن کیس کا فیصلہ فل کورٹ کے ذریعےکیا جائےانصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیےچار ججز نے اس سوموٹو نوٹس کو مسترد کیا ہےہر کیس میں یہی تین ججز کیوں؟
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کندھ کوٹ:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،SHOشہید،10 ڈاکو ہلاک
Next Article الیکشن التوا کیس: وزارت دفاع نےرپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلا م آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمرن خا…

November 20, 2024
پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو اتوار کو جلسہ کرنے سے روک دیا

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار کو جلسہ کرنے سے روک…

March 16, 2023
پاکستانتازہ ترین

پنجاب مفت آٹا اسکیم: کرپشن الزامات پر نیب کا انکوائری کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب میں مفت آٹا اسکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات…

May 20, 2023
انٹرٹینمنٹ

نومسلم بھارتی اداکارہ دیپیکا عرف فائزہ کی شوبز چھوڑنے کی تردید

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز کو خیر باد کہنے اور اداکاری…

May 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?