Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: الیکشن التوا کیس: وزارت دفاع نےرپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > الیکشن التوا کیس: وزارت دفاع نےرپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
پاکستانتازہ ترین

الیکشن التوا کیس: وزارت دفاع نےرپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

Published April 4, 2023
Tags: الیکشن میں بدمزگی ہوئی تو ترقیاتی بجٹ کی کافی رقم خرچ ہوچکی ملبہ عدالت پر آئےگا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت گزشتہ روز مکمل ہوگئی اور فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو آج کسی بھی وقت سنایا جائےگا۔وزارت دفاع کی جانب سے سربمہر لفافےمیں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے، رپورٹ میں انتخابات کے لیے فوج کی عدم دستیابی کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔چیف جسٹس بینچ کے دو ارکان کےساتھ چیمبر میں رپورٹ کا جائزہ لیں گے جس کے بعد الیکشن سے متعلق فیصلہ تحریرکیا جائےگا اور فیصلہ سنانےکے وقت کا اعلان کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ پھر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن جلدکرانےکا فیصلہ سنائےگی یا تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے، سب کےلیے قابل قبول فیصلہ آئےگا یا سیاسی خلیج مزید بڑھےگی، تمام نظریں سپریم کورٹ کی جانب ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیےگئے ہیں، فیصلہ آج کسی بھی وقت سنائے جانےکا امکان ہے۔

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر پنجاب اور کےپی کے انتخابات میں تاخیر کے مقدمے کا فیصلہ 6 سماعتوں کے بعد گزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔

کیس کی پہلی تین سماعتیں پانچ رکنی بینچ نے کیں، جسٹس امین الدین نے چوتھی اور جسٹس جمال مندوخیل نے پانچویں سماعت پر کیس سننے سے معذرت کی، جس کے بعد 31 مارچ اور 3 اپریل کو چیف جسٹس پاکستان، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

آخری سماعت میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عدالت کا پیغام ہے اب بھی وقت ہے مل بیٹھ کر معاملات کا سیاسی حل نکالیں، پاکستانی قوم کی خاطرسیاسی ڈائیلاگ کریں اورکسی سیاسی نتیجے پرپہنچیں، سیاسی ڈائیلاگ نہیں ہوتے تو آئینی مشینری موجود ہے، الزامات لگائے جارہے ہیں کیوں کہ ہرکوئی صرف سیاسی مفادات کو پورا کرنا چاہتا ہے، ایسا نہ ہو کہ دوسرا کوئی غیرضروری معاملہ شروع ہوجائے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ اپنے ججز بھی خود چننا چاہتے ہیں؟ یہ کبھی نہیں ہوا کہ اپنے مقدمات سننے کے لیے ججزخود منتخب کیے گئے ہوں، ہمیں تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا ہے، پارلیمنٹ اور حکومت کا بہت احترام ہے، انتخابات ایک ساتھ ہونےکا آئیڈیا زبردست ہے، اس کیس میں دو اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی چاہیے ہوگی، ملک میں کوئی سیاسی ڈائیلاگ نہیں ہو رہا، سارا بوجھ وفاقی حکومت پر ہے، وزارت دفاع اور وزارت خزانہ کی پیش کی گئی وجوہات بھی دیکھیں گے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کی کافی رقم خرچ ہوچکی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ کو اس حوالے سے وضاحت دینا ہوگی، تاہم عوام کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے، الیکشن میں بدمزگی ہوئی تو ملبہ عدالت پر آئےگا، سیاسی مذاکرات کا آپشن اسی لیے دیا گیا تھا، آئین واضح ہےکہ الیکشن کب ہونے ہیں، مذاکرات کے آپشن کا کوئی جواب نہیں آیا۔

عدالت نے کیس میں اٹارنی جنرل، پی ٹی آئی، الیکشن کمیشن کے وکلا سیکرٹری دفاع اور خزانہ سمیت ایڈووکیٹ جنرلز کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا، جو آج سنایا جائےگا۔

TAGGED:الیکشن میں بدمزگی ہوئی توترقیاتی بجٹ کی کافی رقم خرچ ہوچکیملبہ عدالت پر آئےگا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حالات اس طرف گئے تو آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے: رانا
Next Article لابیاں، جابرانہ کہانیاں بدقسمتی سےہماری انڈسٹری کی پہچان ہیں؛ وویک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پنجاب:ضمنی الیکشن کے دوران مختلف شہروں میں جھگڑے، نارووال میں ن لیگی کارکن ہلاک

نارووال (ویب ڈیسک): پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران مختلف شہروں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کی…

April 21, 2024
پاکستانکاروبار

انتخابی نتائج اور بے یقینی سے اسٹاک مارکیٹ میں 1363 پوائنٹس کی بڑی مندی

کراچی (ویب ڈیسک): غیر متوقع انتخابی نتائج سے سرمایہ کاروں میں اضطراب کے باعث اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار…

February 12, 2024
پاکستانتازہ ترین

گووا میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، بلاول کل بھارت روانہ ہوںگے

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستانی صحافیوں کا وفد بھارت کی ریاست گووا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ…

May 3, 2023
پاکستان

کابینہ، چھوٹی بڑی گاڑیاں بند،ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں کم ہوں گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ٹیکس دہندگان کا پیسہ سرکاری اخراجات سے بچانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کمیٹی…

February 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?