Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اس وقت ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے: شاہد خاقان عباسی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اس وقت ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے: شاہد خاقان عباسی
پاکستان

اس وقت ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے: شاہد خاقان عباسی

Published April 15, 2023
Tags: Featured معاشی و سیاسی حالات کے موضوع پر مذاکرا ملک کی معاشی صورتحال خراب ہے مہنگائی کی شرح 50 فیصد
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ملک کے معاشی و سیاسی حالات پر عوام پریشان ہیں لیکن قیادت پریشان نہیں۔ کراچی میں ملک کے معاشی و سیاسی حالات کے موضوع پر ایک مذاکرا ہوا جس میں مختلف کاروباری و سیاسی شخصیات شریک ہوئیں، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

اس دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے انتخابات سے ہمارے مسائل حل ہوتے تھے مگر اب تفریق اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب الیکشن سے ہمارے مسائل حل ہوتے نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی قیادت کو عوامی مسائل سے سروکار نہیں، موجودہ حالات میں الیکشن سے بھی حالات درست ہوتے نظر نہیں آرہے، آج ملک میں بے مثال مہنگائی ہے، بعض عدالتی فیصلے بھی ملک کے معاشی حالات پر اثر انداز ہوتے ہیں، جیسے ریکوڈک کیس میں ملک کو کئی ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اس وقت کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے جو نقصان ملک کو نیب نے پہنچایا ہے وہ کسی اور ادارے نے نہیں پہنچایا۔

اس موقع پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج کل ملک کی معاشی صورتحال خراب ہے، دیہی علاقوں میں غذائی اشیاء کی مہنگائی کی شرح 50 فیصد اور شہری علاقوں میں 47 فیصد کے قریب ہے، پاکستان میں 60 فیصد لوگ ایسے ہیں جن کی آمدن 35 ہزار روپے سے زائد نہیں، اب تو حالت یہ ہے کہ مڈل کلاس کو بھی اپنے اخراجات پورا کرنے میں مشکلات آرہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب سعودی عرب سے دو ارب ڈالر اور کسی اور سے مزید پیسے لے کر کام نہیں چلے گا، اب ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا، ایسے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

TAGGED:Featuredمعاشی و سیاسی حالات کے موضوع پر مذاکراملک کی معاشی صورتحال خراب ہےمہنگائی کی شرح 50 فیصد
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سلمان خان کو ڈیٹ کرنے سے متعلق افواہوں پر پوجا ہیگڑے برہم
Next Article وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب؛ پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندلچسپ و عجیب

موئن جودڑو کے بعد چولستان میں انڈس سولائزیشن کا دوسرا بڑا قدیمی شہر دریافت

گنویری-چولستان (ویب ڈیسک): صحرائے چولستان میں گنویری والا کے مقام پر انڈس تہذیب کے قدیم شہر کی کھدائی کا کام…

March 3, 2024
پاکستان

جیلر کو اگر اسمبلی نہ بلوایا گیا تو ہم اسمبلی نہیں چلنے دیں گے؛ اچکزئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا سپیکر حوالدار…

August 10, 2025
کھیل

پہلا ون ڈے: پاکستان کی افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

ہمبنٹوٹا - سری لنکا (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم…

August 22, 2023
دنیا

حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا، عرب ٹی وی کا دعویٰ

کراچی (ویب ڈیسک): حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر معاہدہ ہوگیا ہے۔عرب ٹی وی نے…

November 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?