Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکی جیل میں ایک قیدی کو کھٹملوں نے زندہ کھا لیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > امریکی جیل میں ایک قیدی کو کھٹملوں نے زندہ کھا لیا
دلچسپ و عجیب

امریکی جیل میں ایک قیدی کو کھٹملوں نے زندہ کھا لیا

Published April 16, 2023
Tags: Featured قیدی کے پورے جسم میں خراشیں اور زخم موجود لاش کا منہ اور پیٹ کھٹملوں سے ڈھکا ہوا
Share
SHARE

اٹلانٹا (ویب ڈیسک): امریکی شہر اٹلانٹا کی ایک جیل کے قیدی کو کھٹملوں نے زندہ کھا لیا جس کے نتیجے میں وہ چل بسا۔یہ الزام قیدی کے خاندان کے وکیل نے عائد کیا ہے۔35 سالہ لاؤسن تھامسن نامی قیدی کے خاندان کی جانب سے موت کی تحقیقات کرانے اور مقامی جیل کو بند کرنے یا اس کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قیدی کے خاندان کا الزام ہے کہ لاؤسن تھامسن کی موت جیل کے ایک خستہ حال اور غلیظ کمرے میں کھٹملوں کے باعث ہوئی۔

لاؤسن تھامسن کو ایک معمولی جرم کے باعث اٹلانٹا کی فولٹن کاؤنٹی جیل کے نفسیاتی یونٹ میں رکھا گیا تھا کیونکہ اس کی ذہنی صحت خراب بتائی گئی تھی، مگر وہ جسمانی طور پر صحت مند تھا۔

گرفتاری کے 3 ماہ بعد 13 ستمبر 2022 کو لاوسن تھامسن کو ایک خستہ حال کمرے کے اندر مردہ دریافت کیا گیا، جس کا جسم کھٹملوں سے بھرا ہو اتھا۔

اس کمرے مییں صفائی کی حالت اتنی خرابی تھی کہ جیل کا ایک ملازم حفاظتی لباس پہن کر اس میں داخل ہوا۔

لاؤسن تھامسن کے خاندان کے وکیل مائیکل ہارپر نے بتایا کہ ‘جیل کا عملہ اسے میڈیکل یونٹ میں لے جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا مگر ایسا کبھی ہوا ہی نہیں، کیونکہ وہ مردہ پایا گیا، اسے ان کھٹملوں نے زندہ کھا لیا تھا’۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست الاباما میں مقیم قیدی کے خاندان کو اسے قید کیے جانے کا علم ہی اس وقت ہوا جب حکام کی جانب سے موت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

پوسٹمارٹم کی رپورٹ میں موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوا مگر یہ بتایا گیا کہ قیدی کے جسم میں چھوٹے کیڑوں کے کاٹنے کے بہت زیادہ نشانات تھے جبکہ اس کے کمرے میں کھٹملوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ قیدی کے پورے جسم میں خراشیں اور زخم موجود تھے جو کہ کھجانے یا کھال نوچنے کا نتیجہ ہیں۔

وکیل نے تو ایسی تصاویر بھی جاری کیں جس میں قیدی کی لاش کا منہ اور پیٹ کھٹملوں سے ڈھکا ہوا تھا جبکہ کمرے کی خوفناک حالت بھی ظاہر ہوتی ہے۔

جیل کے حکام نے کہا ہے کہ قیدی کے موت کے معاملے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور جیل کی حالت بہتر بنانے کے لیے 5 لاکھ ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔

TAGGED:Featuredقیدی کے پورے جسم میں خراشیں اور زخم موجودلاش کا منہ اور پیٹ کھٹملوں سے ڈھکا ہوا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دبئی: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد ہلاک
Next Article یش راج فلمز رنویر سنگھ پر برہم، آئندہ لانچ نہ کرنے کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

امریکا کی ریاست مسی سپی میں جنونی شخص کی فائرنگ،6 افراد ہلاک

مسی سپی (ویب ڈیسک):امریکا کی ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے…

February 18, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

کیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کو بھوک لگ سکتی ہے؟ تحقیق شروع

پنسلوانیا (ٹیک ڈیسک): کیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کو بھوک لگ سکتی ہے؟ اور اس کیلئے وہ اپنا من پسندیدہ…

October 9, 2023
پاکستان

‎جج کیخلاف شکایت کی نقل جوڈیشل کونسل کے باقی4ارکان کوبھی ارسال

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف ‎میاں داؤد ایڈووکیٹ کی کمپلینٹ کی نقول جوڈیشل کونسل…

February 26, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج: فوج کو کیا اختیارات حاصل ہوں گے؟ اسلام آباد انتظامیہ نے مراسلہ جاری کردیا

(ویب ڈٰیسک): اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر فوج کو دیے گئے اختیارات…

October 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?