نیو دہلی (اسپورٹس ڈیسک): بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ پھر ایشین گیمز 2023 کے لیے کرکٹ ٹیمیں بھیجنے سے انکار کر دیا۔خیال رہے کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی میچز 23 ستمبر سے چین کے شہر ہینگ زو میں شیڈولڈ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کرکٹ کے علاوہ ایشین گیمز کے تمام مقابلوں میں حصہ لےگا، مردو خواتین کی کرکٹ ٹیمیں ایشین گیمز میں حصہ نہیں لیں گی، بھارتی بورڈ کے مطابق ٹیموں کی پیشگی مصروفیات کے باعث ایونٹ میں حصہ لینا ممکن نہیں۔
بھارت کے ایشین گیمز کے لیے چیف مشن نے کرکٹ ٹیموں کی عدم شرکت کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے تین چار بار رابطہ کیا لیکن انٹریز کے موقع پر انکارکر دیا گیا۔
بھارتی بورڈ کا موقف ہےکہ انٹریز کی ڈیڈ لائن سے ایک روز پہلے بتایا گیا اور تب تک ہمارے فیوچر ٹور پروگرام طے ہو چکے تھے،کمٹمنٹ کے باعث ایشین گیمز کے لیے ٹیمیں بھیجنا ممکن نہیں رہا۔