اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کا موقف واضح ہے، پی ٹی آئی کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔
انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، ایم کیو ایم وفد نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر مولانافضل الرحمان سے اظہار تعزیت کی۔
ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات سے متعلق گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں گے،پارلیمان کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، اس کا فیصلہ تمام اداروں کو قابل قبول ہونا چاہئے۔