Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چین، پاکستان اور افغانستان کا سلامتی اُمور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > چین، پاکستان اور افغانستان کا سلامتی اُمور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
دنیا

چین، پاکستان اور افغانستان کا سلامتی اُمور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Published May 9, 2023
Tags: Featured اسمگلنگ کے انسداد ٹرانزٹ ٹریڈ کو بڑھانے پر اتفاق
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔ وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور تینوں ملکوں نے باہمی سلامتی، ترقی اور سیاسی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

اعلامیے کے مطابق فریقین نے سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ چیلنجز علاقائی اور عالمی سلامتی کیلئے ایک سنگین خطرہ ہیں، تینوں ممالک نے سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک نے سکیورٹی، منظم جرائم، منشیات اسمگلنگ کے انسداد پر تعاون پر اتفاق کیا، تینوں ملکوں نے ٹی ٹی پی کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہ دینے پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک نے ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ کو بھی اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہ دینے پر زور دیا۔تینوں ممالک نے افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور افغانستان کے امن ، استحکام اور تعمیر نو کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق تینوں ملکوں نے افغان معیشت کی بحالی کیلئے حقیقت پسندانہ راستے تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور علاقائی رابطوں کے مرکز کے طور پر افغانستان کی صلاحیت بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان، چین اور افغانستان نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سہ فریقی تعاون آگے بڑھانے ، سی پیک کو افغانستان تک مشترکہ طور پر توسیع دینے کےعزم کا بھی اعادہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کاسا 1000، تاپی، ٹرانس افغان ریلوے خطے کی خوشحالی کو یقینی بنائیں گے، گوادر پورٹ کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور تینوں ممالک نے متعلقہ ممالک پر افغانستان پر عائد یکطرفہ پابندیاں ختم کرنے پر زور دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے بیرون ممالک اثاثے عوام کی بہتری کے لیے واپس کیے جائیں، افغانستان میں معاشی ترقی کے مواقع پیدا کیے جائیں ، عالمی برادری گورننس اور استعداد کار بہتر بنانے کیلئے افغان حکومت کی مدد کرے۔

TAGGED:Featuredاسمگلنگ کے انسدادٹرانزٹ ٹریڈ کو بڑھانے پر اتفاق
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب سے کے پی کو گندم کی ترسیل پر پابندی عائد، فلور ملز کی ہڑتال
Next Article سٹی کورٹ میں ’غنڈہ گردی‘ کرنے پر علی زیدی، حلیم عادل کیخلاف مقدمہ درج
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ تیز: دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست کے بعد کیویز پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئے

بنگلور (اسپورٹس ڈیسک): ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو با آسانی5 وکٹوں سے شکست…

November 9, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی اجلاس: پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے اعتماد کا ووٹ لینے کے…

January 12, 2023
صحت

کسٹمز کارروائی،3 کروڑ کے جانوروں کےانجکشن برآمد، موتی والا سمیت 4 افراد گرفتار

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): کسٹم انٹیلی جنس نے ایک بڑی کارروائی میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کے جانوروں کے مضر…

May 20, 2023
دنیا

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد

واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد ہونے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے اس…

July 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?