Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سٹی کورٹ میں ’غنڈہ گردی‘ کرنے پر علی زیدی، حلیم عادل کیخلاف مقدمہ درج
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سٹی کورٹ میں ’غنڈہ گردی‘ کرنے پر علی زیدی، حلیم عادل کیخلاف مقدمہ درج
پاکستان

سٹی کورٹ میں ’غنڈہ گردی‘ کرنے پر علی زیدی، حلیم عادل کیخلاف مقدمہ درج

Published May 9, 2023
Tags: Featured پولیس راہداری ریمانڈ پر کراچی لائی پی ٹی آئی کارکنوں نے محض احتجاج کیا
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی حیدر زیدی، حلیم عادل شیخ اور دیگر پارٹی کارکنوں کے خلاف رمضان المبارک کے دوران سٹی کورٹس میں ’غنڈہ گردی‘ کرنے پر فسادات اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) آج جمشید کوارٹرز تھانے کے تفتیشی افسر فیصل گل کی شکایت پر درج کی گئی۔

ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 147 (ہنگامہ آرائی)، 148 (مہلک ہتھیار کے ساتھ ہنگامہ آرائی) اور 506 بی (مجرمانہ دھمکی) کے تحت درج کی گئی ہیں، یہ مقدمہ کراچی سٹی کورٹس تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں فیصل گل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جب سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو مارچ میں کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے غنڈہ گردی کی اور پولیس کے سرکاری کام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عدالتوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی۔

حسان نیازی کو جو پی ٹی آئی کے قانونی امور کے فوکل پرسن بھی ہیں، انہیں 20 مارچ کو اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا جب وہ تین دیگر مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کے بعد فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس سے نکل رہے تھے، یہ مقدمات 28 فروری اور 18 مارچ کو ہونے والے تشدد پر درج کیے تھے جبکہ عمران خان وہاں پیش ہوئے تھے۔

جمشید کوارٹرز تھانے میں ان کے خلاف درج مقدمے میں پنجاب پولیس انہیں راہداری ریمانڈ پر کراچی لائی تھی، حسان نیازی کو بعد میں کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بری کر دیا تھا۔

ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ فیصل گل حسان نیازی کے خلاف درج کیس کا تفتیشی افسر تھا۔

اسی دوران پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی نے علی زیدی، حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کو فسطائی کارروائی قرار دیتے ہوئے پولیس پر پیپلز پارٹی کے حکم پر عمل کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین کے بھانجے کو ہتھکڑیاں لگنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے محض احتجاج کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پولیس نے عدالت کے اندر ان کے کارکنوں اور وکلا کو ہراساں کیا تھا۔

TAGGED:Featuredپولیس راہداری ریمانڈ پر کراچی لائیپی ٹی آئی کارکنوں نے محض احتجاج کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چین، پاکستان اور افغانستان کا سلامتی اُمور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Next Article کراچی والو ہوشیار! اگلے دو روز شدید گرمی ہونےکا امکان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

قومی ترانے پرکھڑے نہ ہونے پر پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان قونصل جنرل کی وضاحت…

September 19, 2024
انٹرٹینمنٹ

کنگ خان اوردبنگ خان سمجھائیں‌گےپرفیکٹ خان کوکام کا طریقہ

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے میگا اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان نے پرفکیشنسٹ عامر خان کو کیا…

May 26, 2023
پاکستانصحت

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ایک مہینے میں دوبارہ لینے کا حکم

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ…

October 26, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

پہلی بار بلیک ہول کے سائے اور اس کے مادے کی تصویر لے لی گئی

کراچی (ٹیک ڈیسک): سائنسدانوں نے پہلی بار ایک بلیک ہول کے سائے اور اس سے خارج ہونے والے مواد کی…

April 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?