Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹک ٹاک اور اسٹارٹ اپ کمپنی سندھ کے 10 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دیں گے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ٹک ٹاک اور اسٹارٹ اپ کمپنی سندھ کے 10 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دیں گے
پاکستانتازہ ترین

ٹک ٹاک اور اسٹارٹ اپ کمپنی سندھ کے 10 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دیں گے

Published May 15, 2023
Tags: پاکستانی طلباء میں تیزی سے مقبول ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم پر دستیاب یہ تدریسی ویڈیوز
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): ایجوکیشن اسٹارٹ اپ Edkasa اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 10 ہزار بچوں کو اسکالرشپ فراہم کریں گے۔ معروف ویڈیو ایپ ٹک ٹاک اور ایجوکیشن اسٹارٹ اپ Edkasa نے سندھ کے 10 ہزار بچوں کو اسکالر شپ فراہم کرنے کے لیے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کرلیا۔ اس شراکت داری کے تحت سندھ کے وسائل سے محروم علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی آسان بنائی جائے گی۔ اسکالرشپ سے نویں اور دسویں جماعت کے طلباء استفادہ کرسکیں گے۔

پاکستانی طلباء کو امتحانات کی تیاری میں مدد کے لیے ایگزام ریڈی کے نام سے شروع کی جانے والی اس مہم کے تحت کیمسٹری، فزکس اور ریاضی سے متعلق 500 تدریسی ویڈیوز تیار کی گئی ہیں جن میں موثر طریقے سے مطالعہ کے مشورے اور آزمائشی امتحان کی مشقیں شامل ہیں۔

ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم پر دستیاب یہ تدریسی ویڈیوز پاکستانی طلباء میں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں اور اب تک 10کروڑ ویڈیوز اپ لوڈ کی جاچکی ہیں جنہیں 66 کروڑ 50 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔

ٹک ٹاک کی منیجر پبلک پروگرام اینڈ پارٹنر شپ برائے جنوبی ایشیاء اور پاکستان زارا بشارت ہگاس نے کہا کہ تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور ٹیکنالوجی کی مدد سے طلباء کی معیاری تعلیم تک رسائی کو آسان بنایا جاسکتا ہے، ہم سندھ کے وسائل سے محروم علاقوں کے طلباء کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرسکیں گے یہ شراکت داری پاکستان کے بچوں اور نوجوانوں پر مثبت اثرات مرتب کرکے پاکستان کے لیے دوررس فوائد کا سبب بنے گی۔

ایجوکیشن اسٹارٹ اپ Edkasa کے سی ای او فہد تنویر نے کہا کہ مختلف اداروں کے مل کر کام کرنے سے معیاری تعلیم کو عام کرنے کے بہت سے مواقع اور امکانات روشن ہوتے ہیں، اس ضمن میں ٹک ٹاک اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون پر مبنی اس اقدام سے سندھ بھر میں طلباء کی Edkasa ایپلی کیشن کے ذریعے تعلیم کے حصول کے لیے معاونت پر بے حد مسرور ہیں۔

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے رکن عبدالکبیر قاضی نے کہا کہ حکومت سندھ نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے صوبہ میں تعلیم کے فروغ اور ترقی کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں بالخصوص پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سندھ بھر کے 2600اسکولوں کے 8 لاکھ50ہزار طلباء کو فائدہ پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایگزام ریڈی مہم کے ذریعے سندھ کے طلباء کو پریمیئم کوالٹی کے تدریسی مواد تک رسائی حاصل ہوگی یہ ایک بروقت اقدام ہے اور میٹرک کے امتحانات میں مشغول طلباء کو اس سے بھرپور فائدہ ہوگا۔

TAGGED:پاکستانی طلباء میں تیزی سے مقبولٹک ٹاک کے پلیٹ فارم پر دستیاب یہ تدریسی ویڈیوز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران فتنہ و انتشار ہے،اُسےسرعام پھانسی دینی چاہیےتھی:راجہ ریاض
Next Article مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رؤف حسن کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ اسلام…

August 6, 2024
پاکستان

ملک میں پُرتشدد مظاہرے ،جلاؤ گھیراؤ، 3 افراد جاں بحق، 27 زخمی

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف لگاتار دوسرے دن ملک بھر میں پاکستان تحریک…

May 10, 2023
پاکستان

سندھ میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 3.9 ریکارڈ

کراچی: صوبہ سندھ کے علاقے نینگ شریف کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق…

March 6, 2023
پاکستان

ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی جارحیت سے علاقائی امن کو خطرہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی…

October 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?