Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پولیس نے میرے گھر کا محاصرہ کرلیا ہے: عمران خان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پولیس نے میرے گھر کا محاصرہ کرلیا ہے: عمران خان
پاکستانتازہ ترین

پولیس نے میرے گھر کا محاصرہ کرلیا ہے: عمران خان

Published May 17, 2023
Tags: زمان پارک میں موجودشرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن ملک کو بچائیں اور الیکشن کرائیں
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس کی جانب سے اپنے گھر کے محاصرے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے تقریر کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔دوسری جانب لاہور میں پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں۔

میں نے سنا ہے 40 دہشتگرد میرے گھر میں ہیں، عمران خان pic.twitter.com/CJMDv2L4QG

— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 17, 2023

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیاجاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجودشرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔

علاوہ ازیں کارکنوں سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ڈر یہ ہے کہ جو ہورہا ہے اس کا بہت بڑا بیک لیش آنے والا ہے جو مزید نقصان پہنچائے گا، ہم عدالت جارہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہمارے پاس ثبوت آگئے ہیں، ثبوت آگئے ہر جگہ وہ لوگ نظر آئے جو ہماری پارٹی کے نہیں تھے، ان لوگوں کے پاس اسلحہ بھی تھا لوگوں کو کہہ رہے تھے کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرو۔

عمران خان نے کہا ہ میانوالی کا جہاز چوک کس نے جلایا؟ میرے کارکن کہہ رہے ہیں کہ جب ان کو پتا چلا تو روکنے کی کوشش کی، کوئی نامعلوم افراد تھے اس میں، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، ریڈیو پاکستان کیسے جل گیا؟ مظاہرہ تو کہیں اور تھا،ادھر تو بندہ ہی کوئی نہیں تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آج کل تو نادرا سے چہرے کی شناخت ہوسکتی ہے، اب تک ہمارے 25 افراد شہید ہوچکے ہیں، کس طرح پرامن احتجاج کرنے والوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں، 700 افراد اسپتال میں ہیں جو گولی لگنے سے زخمی ہیں، اب تک ساڑھے 7 ہزار کارکنوں کو جیل میں ڈالا گیا ، گرفتار کارکنوں میں خواتین بھی شامل ہیں، خوف ہے کہ ان سے برا برتاؤ کیا جائےگا۔

عمران خان نے کہا کہ ابھی سنا ہے کہ میں نے گھر میں 40 دہشتگردوں کو پناہ دی ہے، کہا گیا کہ میرے گھر پر کارروائی ہوگی، میری گزارش ہے کہ 40 دہشتگرد ہیں تو میری زندگی بھی خطرے میں ہے، مہربانی کرکے میرے گھر ضرور آئیں لیکن دھاوا بول کر نہ آئیں، مہذب معاشرے کی طرح سرچ وارنٹ لے کر آئیں، نام تو دیں کہ دہشتگرد کون ہے ہم سارا گھر دکھادیں گے، اس کو بہانہ نہ بنائیں کہ 40 دہشتگرد چھپے ہیں تو گھر پر حملہ کردو، اس آگ کو اور آگے نہ بڑھائیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت 70 فیصد قوم اس طرف کھڑی ہے، ان تھوڑے سے ریلو کٹوں کو بچانے کیلئے بڑی جماعت کو ختم کریں گے؟ عقل کریں بات کریں مسئلہ حل کریں، مسئلہ ایک ہی ہے، کسی سے بھی پوچھ لیں استحکام نہیں آسکتا جب تک الیکشن نہ کرائیں، اپیل ہے کہ ملک کو بچائیں اور الیکشن کرائیں۔

TAGGED:زمان پارک میں موجودشرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائنملک کو بچائیں اور الیکشن کرائیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
Next Article کراچی:سرکاری بس جلانے اور ہنگامہ آرائی کرنیوالے 6 ملزمان گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

کسٹمز کی کارروائی 7 کروڑ روپےکا اسمگل شدہ سامان ضبط

کراچی (ویب ڈیسک): کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ عملے نے میٹھادر میں کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل…

February 21, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کرو؛جماعت اسلامی

نیو کراچی (نجات نیوز) نیو کراچی میں سندھی ہوٹل پر جماعت اسلامی کے رہنما محمد یوسف کی قیادت میں سینکڑوں…

December 26, 2022
پاکستان

’گوادر کی سیکیورٹی جلد پولیس کے سپرد کردی جائے گی‘

کراچی (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ٹاپ ملٹری کمانڈر نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 ماہ کے دوران میں…

January 13, 2023
پاکستان

حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، فضل الرحمان

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ…

September 28, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?