Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بیٹے کی رہائی کیلئے شاہ رخ خان کی افسرسسمیر سےگفتگو لیک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > بیٹے کی رہائی کیلئے شاہ رخ خان کی افسرسسمیر سےگفتگو لیک
انٹرٹینمنٹ

بیٹے کی رہائی کیلئے شاہ رخ خان کی افسرسسمیر سےگفتگو لیک

Published May 22, 2023
Tags: Featured پلیز مجھے باپ کی حیثیت سے مایوس نہ کیجیے مقدمہ شہ سرخیوں کی زینت بنا رہا ہر وقت آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): بولی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رُخ خان اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل چیف سمیر وانکھیڑے کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک ہوگئی۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سمیر وانکھیڑے اس وقت رشوت خوری کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، سمیر پر الزام ہے کہ انہوں نے آریان خان کو منشیات کیس سے بچانے کے لیے شاہ رخ خان سے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، یہ الزامات بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے سمیر وانکھیڑے پر عائد کیے گئے۔

حالیہ پیش رفت میں سمیر نے اپنے دفاع کے لیے ثبوت کے طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش کی تاکہ وہ اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات غلط ثابت کرسکیں۔
سمیر اور بولی ووڈ کے سپر اسٹارشاہ رخ خان کے درمیان مبینہ واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مبینہ چیٹ میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے کی رہائی کی التجا کی درخواست کرتے ہوئے دکھائی دیے اور آریان کی خیریت کے بارے میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

اداکار نے اعتراف کیا کہ اُن کا بیٹا صحیح راستے سے بھٹک گیا ہے مگر وہ جیل جانے کا مستحق نہیں ہے۔

شاہ رخ خان نے سمیر وانکھیڑے کو پہلا پیغام اکتوبر 2021 کو بھیجا تھا۔

شاہ رخ خان نے اپنی بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’سمیر صاحب، کیا میں آپ سے ایک منٹ بات کرسکتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ یہ قانونی طور پر نامناسب ہے اور شاید غلط ہے لیکن میں ایک باپ کی حیثیت سے آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔‘

شاہ رخ خان نے لکھا کہ ان کا بیٹا مستقبل میں اپنی اصلاح کرے گا اور ایسا شخص بنے گا جس پر انہیں اور سمیر دونوں کو فخر ہوگا۔اداکار نے کہا کہ میرا بیٹا اس غلط کام حصہ نہیں تھا یہ آپ بھی جانتے ہیں، اسے صرف اصلاح کی ضرورت ہے، اور اسے بہتر انسان بنانے کے لیے میں اس کی پیروی کروں گا۔

’میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اپنے بیٹے کی پیروی کروں گا، اس کو صحیح راستے پر لانے کی کوشش کروں گا، پلیز میرے بیٹے کو گھر بھیج دیں، یہ ایک باپ کی دوسرے باپ سے درخواست ہے، میں اپنے بچوں سے اتنا ہی پیار کرتا ہوں جتنا آپ اپنے بچوں سے کرتے ہیں‘۔

اداکار نے لکھا کہ ’میں ایک مہربان اور شریف انسان ہوں، سمیر پلیز میرا بھروسہ مت توڑیں، ورنہ میرا آپ اور سسٹم پر سے اعتماد اٹھ جائےگا۔‘

شاہ رخ خان نے ایک بار پھر منت سماجت کرتے ہوئے کہا کہ پلیز میرے بیٹے کو گھر بھیج دیں، میں آپ سے التجا کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرسکتا، جب آپ نے کہا تھا کہ آپ آریان کو اپنے بیٹے کی طرح سمجھتے ہیں تو میں نے اس بات یقین کیا اور میں بھی اپنے بیٹے کو بہتر انسان دیکھنا چاہتا ہوں، اس دوران میں نے میڈیا پر کوئی بیان نہیں دیا، میں نے صرف آپ پر یقین کیا ہے پلیز مجھے باپ کی حیثیت سے مایوس نہ کیجیے گا۔

ایک اور چیٹ میں شاہ رخ کہتے ہیں کہ اپنے لوگوں کو بولیں کہ میرے بیٹے سے سختی سے پیش نہ آئیں، میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں ہر وقت آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور آپ کے ہر اچھے میں آپ کی مدد کروں گا، براہ مہربانی مجھ پر اور میرے خاندان پر رحم کریں، میرا بیٹا مجرم کی طرح جیل جانے کا مستحق نہیں ہے، یہ آپ بھی جانتے ہیں، میں التجا کرتا ہوں پلیز، براہ مہربانی مجھ سے بات کریں’۔

کنگ خان نے کہا کہ ’قانون کے دائرے میں رہ کر میری اور میری فیملی کی مدد کریں، میں ہمیشہ آپ کا مقروض رہوں گا، گھر والے اسے کسی بھی قیمت پر گھر لانا چاہتے ہیں، براہ کرم اسے جیل میں نہ رہنے دیں، کچھ مفاد پرست لوگوں کی وجہ سے میرے بیٹے کا دل ٹوٹ جائے گا، آپ نے وعدہ کیا تھا کہ آپ میرے بیٹے کی اصلاح کریں اور اسے ایسی جگہ نہیں رہنے دیں گے‘۔

سمیر نے جواب دیا کہ میری خواہش ہے کہ میں آپ سے دوست کی حیثیت سے بات کروں اور معاملہ سمجھا سکوں، میں اس بچے (آریان) کو اچھا ماحول دینا چاہتا ہوں، اس کی بھلائی کے لیے سوچنا چاہتا ہوں، لیکن کچھ فضول لوگ اپنی خود غرضی کے لیے اس کام کو خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کو اکتوبر 2021 میں ساتھیوں سمیت ممبئی کے ساحل سمندر پر ایک کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام تھا کہ وہ ساتھیوں سمیت مذکورہ کروز میں ڈرگ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔انہیں انسداد منشیات فورس یعنی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دوستوں سمیت کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

انسداد منشیات فورس نے دعویٰ کیا تھا کہ آریان خان ’منشیات کے عادی ہیں اور ممنوع مواد سپلائی‘ بھی کرتے ہیں۔

آریان خان کی گرفتاری اور عدالت میں چلنے والی کارروائیوں کی وجہ سے ان کا کیس بھارت کا انتہائی ہائی پروفائل کیس بن چکا تھا اور مذکورہ معاملے پر سیاست دان بھی کود پڑے تھے۔

تاہم آریان خان کو جیل میں قریب 3 ہفتے گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔بھارتی سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ پر یہ مقدمہ شہ سرخیوں کی زینت بنا رہا۔

TAGGED:Featuredپلیز مجھے باپ کی حیثیت سے مایوس نہ کیجیےمقدمہ شہ سرخیوں کی زینت بنا رہاہر وقت آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article واٹس ایپ مس کال جعلسازی ایک بڑا سائبر خطرہ بن گئی
Next Article سونے کے ورق میں‌لپٹا 21 ہزار روپےمیں فروخت کیا جانیوالا برگر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

صدر کو عہدے اور کردار کو سمجھنا چاہیے؛ شرجیل میمن

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو عہدے اور…

February 19, 2023
پاکستانصحت

کوئٹہ:غوث آباد میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بنایا گیا اسپتال 11 سال بعد بھی فعال

کوئٹہ (ہیلتھ ڈیسک): کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بنایا گیا اسپتال…

July 24, 2024
پاکستان

جعفر ایکسپریس پھر سے حادثے کا شکار، 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

شکارپور (ویب ڈیسک): جعفر ایکسپریس پھر سے حادثے کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کےعلاقہ شکارپور کے قریب…

July 28, 2025
دنیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا بارشی سیلاب کی لپیٹ میں،17 افراد ہلاک

کراچی (ویب ڈیسک): امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی…

January 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?