Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسد عمر پارٹی عہدے سےمستعفی،کوئی دباؤ نہیں، اپنی مرضی سے عہدہ چھوڑا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسد عمر پارٹی عہدے سےمستعفی،کوئی دباؤ نہیں، اپنی مرضی سے عہدہ چھوڑا
پاکستانتازہ ترین

اسد عمر پارٹی عہدے سےمستعفی،کوئی دباؤ نہیں، اپنی مرضی سے عہدہ چھوڑا

Published May 25, 2023
Tags: کوئی دباؤ نہیں، اپنی مرضی سے عہدہ چھوڑا واقعات ملک کیلئے خطرناک ہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عہدہ اور کورکمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ 10مئی کو میری گرفتاری ہوئی تب سے قید تنہائی میں تھا ، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے اس کی مذمت تمام لوگ کرچکے، میں تفصیل میں جانا چاہتا ہوں کیوں یہ واقعات ملک کیلئے خطرناک ہیں، ایسی تنصیبات جن کا فوج سے تعلق تھا ان پر حملے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں پاکستان کیلئے فوج ضروری ہے، فوج کی طاقت صرف بندوقوں سے نہیں قوم پیچھے کھڑی ہوتی ہے، 9 مئی کو جو واقعات دیکھنے کو ملے وہ قابل مذمت ہیں، 9 مئی کے واقعات پر شفاف تحقیقات ہوں جس پر قوم کو اعتماد ہو، ذمہ داران کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی ہونی چاہیے، بے گناہ افراد کو جلد سے جلد رہا کیا جائے، ملوث ہونے والوں کوسزا انتہائی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ فوج دو تین جرنیلوں کا نام نہیں ہوتا وہ لاکھوں لوگوں پر مشتمل ہے جو اپنی زندگی ہماری حفاظت کیلئے داؤ پر لگاتے ہیں، میرا تین نسلوں سے فوج سے تعلق ہے اور مجھے اس پر فخر ہے، جیل میں سوچنے کا بڑا وقت ہوتا ہے، اعلیٰ عدلیہ میں تقسیم ہے اور پورا ملک دیکھ رہا ہے، عدلیہ فیصلے کرتی ہے اور اس پر عمل نہیں ہوتا۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم ایک سیاسی حقیقت ہے، آج الیکشن کروا دیا جائے تو وفاق، پنجاب اور کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی اور سندھ اور بلوچستان میں پی ڈی ایم کی بنے گی ، وفاق میں ان کی تگڑی اپوزیشن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک عام پاکستانی کی زندگی مشکل میں ہے، عوام تکلیف میں ہیں، اس وقت ملک میں تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے خرابی ہے، 1971کے بعد آج پاکستان کیلئے خطرناک صورتحال ہے، چیف جسٹس نے بار بار دہرایا کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جائے، پاکستان کے موجودہ حالات پر دوست ممالک کو بھی فکر ہے اور دوست ممالک بھی کہہ رہے ہیں کہ مذاکرات سے مسائل حل کریں، وقت ہے کہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے۔

اسد عمر کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے بعد میرے لیے ممکن نہیں ہے کہ قیادت کی ذمہ داریاں نبھا سکوں، سیکرٹری جنرل اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستفی ہو رہا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے صرف پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، اپنی مرضی سے عہدہ چھوڑا۔

خیال رہے کہ اسد عمر کو آج ہی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

TAGGED:کوئی دباؤ نہیں، اپنی مرضی سے عہدہ چھوڑاواقعات ملک کیلئے خطرناک ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آڈیو لیکس انکوائری: ثاقب نثار کے بیٹے سمیت 4 شخصیات طلب
Next Article سعودیہ- کینیڈا کامعطل سفارتی تعلقات بحال کرنیکا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

چینی بحران: بیرون ممالک چینی فروخت سےکروڑوں ڈالرز کمانے والی شوگر ملوں کے نام سامنے آ گئے وزیر اعظم کے صاحبزادے اور جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(ویب ڈیسک): چینی بحران، وزیر اعظم کے صاحبزادوں کی شوگر مل نے بھی اربوں روپے کما لیے، بیرون ممالک…

July 29, 2025
پاکستانکھیل

کرکٹ کے بعد اولمپک گیمز میں‌بھی پاکستانیوں کی ناکارہ پرفارمنس، پاکستانی شوٹرز ایک اور ایونٹ سے باہر ہوگئے

پیرس (اسپورٹس ڈیسک): پیرس میں جاری میڈلز مقابلوں کی جنگ میں پاکستانی شوٹرز ایک اور ایونٹ سے باہر ہوگئے۔پاکستان کے…

July 29, 2024
پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کا کل تک کیلئے ریلی ملتوی کرنےکا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی کو کل تک کے…

March 12, 2023
پاکستانتازہ ترین

چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے

مظفر آباد : (ویب ڈیسک): آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔ وزیر…

April 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?