Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سعودیہ- کینیڈا کامعطل سفارتی تعلقات بحال کرنیکا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > سعودیہ- کینیڈا کامعطل سفارتی تعلقات بحال کرنیکا فیصلہ
دنیا

سعودیہ- کینیڈا کامعطل سفارتی تعلقات بحال کرنیکا فیصلہ

Published May 25, 2023
Tags: Featured سفارتی تعلقات کی پرانی صورتحال میں بحال کرنے کا فیصلہ محمد بن سلمان اورجسٹن ٹروڈو کی ملاقات
Share
SHARE

ریاض (ویب ڈیسک): سعودی عرب اور کینیڈا نے 2018 کے تنازع کے باعث معطل ہونے والے سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی پر باہمی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کی پرانی صورتحال میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ بینکاک کی ایشیا پیسیفک اکنامک کو آپریشن (اے پی ای سی) کی سائیڈلائن جسٹن ٹروڈو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہوئی ملاقات میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا تھا، کینیڈا کی جانب سے سعودی عرب پر عائد تجارتی پابندیاں بھی اٹھائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا حالیہ برسوں میں سعودی عرب ایک اہم گلوبل پلیئر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، سعودیہ نے سوڈان میں پھنسے کینیڈینز کے انخلا میں ہماری مدد کی اور وہ سوڈان مسئلے کے حل تلاش کرنے کیلئے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل کے حل کی تلاش کیلئے ہمیشہ ایک دوسرے سے سہمت ہونا ضروری نہیں ہے، ہمیں لوگوں سے بات چیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 2018 سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد کینیڈا سمیت تمام مغربی ممالک نے واقعے کی مذمت کی تھی۔

بعد ازاں سعودی عرب میں کینیڈا کے سفارت خانے کی جانب سے عربی زبان میں کی گئی ٹوئٹ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخیاں پیدا ہوئی، جس میں میں خوتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سفارتخانے کی ٹوئٹ کے بعد سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلوا لیا تھا، جبکہ کینیڈین سفیر کو ملک چھوڑنے اور نئی تجارت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔تاہم اب دونوں ممالک نے واپس پرانے سطح سے تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

TAGGED:Featuredسفارتی تعلقات کی پرانی صورتحال میں بحال کرنے کا فیصلہمحمد بن سلمان اورجسٹن ٹروڈو کی ملاقات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسد عمر پارٹی عہدے سےمستعفی،کوئی دباؤ نہیں، اپنی مرضی سے عہدہ چھوڑا
Next Article آم پانی میں بھگو کر کھائیں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سندھ ہائیکورٹ سکھر: وی آئی پیز سے کمانڈوزسکیورٹی واپس لینےکاحکم

سکھر (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے صوبے میں وی وی آئی پیز ، وزرا اور بیورو کریٹس سے…

March 14, 2023
صحت

انسانی شریانوں میں پلاسٹک کے ذرات موجود ہونے کا انکشاف

لندن (ہیلتھ ڈیسک): سائنسدانوں نے پہلی بار انسانی شریانوں میں پلاسٹک کے ننھے ذرات کو دریافت کیا ہے۔برطانیہ کی Hull…

February 2, 2023
کاروبار

پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض منظور

اسلام آباد(ویب ڈٰیسک ): ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کوبجلی تقسیم کے نظام کو جدید بنانے کیلئے 20کروڑ ڈالر قرض…

December 11, 2024
پاکستان

کراچی: بگٹی خاندان نےڈی ایچ اے کو میدان جنگ بنایا،مرنے والے 5 افراد میں اکبر بگٹی کا پوتا بھی شامل

کراچی (ویب ڈیسک): ڈیفنس خیابان نشاط پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں اکبر بگٹی کے پوتے سمیت 5…

July 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?