Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یومِ تکریم شہدا: قوم کا شہدا کو خراج عقیدت، جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > یومِ تکریم شہدا: قوم کا شہدا کو خراج عقیدت، جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب
پاکستان

یومِ تکریم شہدا: قوم کا شہدا کو خراج عقیدت، جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب

Published May 25, 2023
Tags: Featured پاک فوج کے حق میں ریلیاں قومی ترانے کی دھن بجائی گئی
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): ملک بھر میں آج یومِ تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے جس میں قوم شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔یومِ تکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔تقریب میں پاک فضائیہ، پاک بحریہ کے سربراہان، حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہوئے جن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی منیب الرحمان، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی جب کہ نیوی اور پاک فضائیہ کے سربراہان، اعلیٰ عسکری اور پولیس افسران نے بھی یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں موجود شہدا کے اہلخانہ اور اسکول کے بچوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔

دوسری جانب پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹراورپولیس کی شہدا یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے پولیس ہیڈ کوارٹرز اور دیگر مقامات پر بھی اس حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جب کہ پاک فوج کے حق میں ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔

یوم تکریم شہدا کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہےکہ کسی کو بھی شہدا کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،پاکستانی قوم شہداء اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض رہے گی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا ہمارا فخر تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے،آج پوری قوم کے لیے ہر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

TAGGED:Featuredپاک فوج کے حق میں ریلیاںقومی ترانے کی دھن بجائی گئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آم پانی میں بھگو کر کھائیں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں
Next Article جناح ہاؤس حملہ کیس: 16 ملزمان کو ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنیکا حکم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

چکوال میں کلاؤڈ برسٹ، 300 ملی میٹر سے زائد بارش، سیلاب ایمرجنسی نافذ

چکوال (ویب ڈیسک): شہر میں موسلادھار بارش کے باعث سیلاب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق چکوال میں…

July 17, 2025
دنیا

اسرائیل غزہ میں طبی سہولیات اور عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہا ہے: یو این تفتیش کار

(ویب‌ڈیسک): اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے اسرائیل کے غزہ کی طبی سہولیات اور عملے پر پر حملوں کو دانستہ…

October 11, 2024
پاکستانکاروبار

کم آمدنی والوں کیلئے 50 روپے فی لیٹرتک پیٹرولیم ریلیف کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے کم آمدن والے غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹرتک پیٹرولیم ریلیف پیکج…

March 19, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی، کلفٹن میں قائم اپارٹمنٹ میں لفٹ گر گئی، 4 افراد زخمی

کراچی(ویب ڈیسک): شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 4 کے قریب اپارٹمنٹ کی لفٹ گرنے سے 02خواتین سمیت02 مرد ذخمی…

February 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?