(ویب ڈیسک ): لاہور: سندھ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اور سندھ سے بھی کئی لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں اور جہانگیر ترین کی ملک بھر سے مختلف رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین آج بھی کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کی جانب سے رواں ہفتے ہی نئی پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔