Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سری لنکا: مریض کے گردے سے دنیا کی سب سے بڑی اور وزنی پتھری کا کامیاب آپریشن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > سری لنکا: مریض کے گردے سے دنیا کی سب سے بڑی اور وزنی پتھری کا کامیاب آپریشن
دلچسپ و عجیب

سری لنکا: مریض کے گردے سے دنیا کی سب سے بڑی اور وزنی پتھری کا کامیاب آپریشن

Published June 16, 2023
Tags: Featured منرلز آپس میں مل کر پتھری کی شکل اختیار کرلیتے ہیں
Share
SHARE

کھٹمنڈو (ویب ڈیسک): سری لنکا میں ڈاکٹرز نے ایک سابق فوجی کے گردے سے دنیا کی سب سے بڑی اور دنیا کی سب سے بھاری پتھری نکال دی ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے سری لنکا کے 62 سالہ سابق فوجی کینیسٹس کونگھ کے گردے کا کامیاب آپریشن کیا جہاں ڈاکٹرز نے مریض کے گردے سے دنیا کی سب بڑی پتھری نکالی ہے۔پتھری کی لمبائی 13.37 سینٹی میٹر (5.26 انچ) اور چوڑائی 10.55 سینٹی میٹر (4.15 انچ) ہے، یہ دنیا میں گردے کی سب سے بڑی پتھری قرار دی گئی ہے۔

درحقیقت یہ پتھری مریض کے گردے کے سائز سے بھی بڑی تھی جس کا سائز 11.8 سینٹی میٹر (4.6 انچ) ہے۔

اس سے قبل 2004 میں ولاس گھُگے نامی ایک بھارتی شخص کے گردے سے 13 سینٹی میٹر (5.11 انچ) لمبی پتھری نکالی گئی تھی۔

اس کے علاوہ یہ پتھری دنیا کی سب سے بھاری پتھری بھی ہے، جس کا وزن 800 گرام ہے، یعنی یہ تقریباً 5 بیس بال کے وزن جتنا برابر ہے۔

اس سے قبل پاکستان میں 2008 میں ایک مریض کے گردے سے 620گرام وزنی پتھری نکالی گئی تھی۔

سابق فوجی کے دائیں گردے میں پتھری کی شناخت سری لنکا کے آرمی اسپتال میں یورولوجیکل ٹیم کے ڈاکٹرز نے کی تھی۔

ڈاکٹرز کی جانب سے پتھری کی شناخت کے بعد مریض کا آپریشن یکم جون کو کیا گیا، خوش قسمتی سے مریض کے گردے اب معمول کے مطابق کام کررہے ہیں، رپورٹ کے مطابق اب مریض کی حالت بھی اب بہتر ہے۔

گردوں کی یہ پتھری بنیادی طور پر سخت منرل ذرات ہوتے ہیں جو عموماً اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ پیشاب کے راستے سے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں۔

گردے جب خون میں موجود کچرے کو فلٹر کرتے ہیں تو کئی بار نمکیات اور دیگر منرلز آپس میں مل کر پتھری کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

عام طور پر ان پتھری کا سائز چھوٹا ہوتا ہے لیکن غیر معمولی کیسز میں یہ بہت بڑے سائز کے بھی ہوسکتے ہیں۔

گردے کی پتھری شدید درد کا باعث بن سکتی ہے، اور اگرچہ چھوٹے پتھر پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج ہوجاتے ہیں، لیکن بڑے پتھری کو ہٹانے کے لیے سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔

TAGGED:Featuredمنرلز آپس میں مل کر پتھری کی شکل اختیار کرلیتے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چیئرمین پی سی بی معاملہ، نجم سیٹھی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
Next Article پاکستان، روس کا کسٹمز میں شماریاتی ڈیٹا کے تبادلے کیلیے معاہدہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی،حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہونے کی تیاری مکمل

کراچی (نجات نیوز): الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو کرانے کے لیے تمام تیاریاں…

January 8, 2023
دنیا

لبنان: بیروت پراسرائیلی حملےجاری، 105 شہری اورحماس کے اہم رہنما شہیدخاندان سمیت شہید

بیروت (ویب ڈیسک): اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے، بیروت کے…

September 30, 2024
دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

ناروے میں پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کا خاتمہ ہونیوالا، الیکٹرک گاڑیوں والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا

ناروے (ٹیک‌ڈیسک): دنیا میں پہلی بار ایک ملک میں پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کا استعمال ختم ہونے کے قریب…

September 19, 2024
دنیاصحت

بھارت: نپاہ وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ایک اورمتاثر ہلاک، 151 افراد زیر نگرانی

کیرالہ - بھارت (ہیلتھ ڈیسک): بھارتی ریاست کیرالہ میں نپاہ وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی۔ بھارتی…

September 16, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?