Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یونان میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں اموات، لاپتہ 43 افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے نکلا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > یونان میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں اموات، لاپتہ 43 افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے نکلا
پاکستان

یونان میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں اموات، لاپتہ 43 افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے نکلا

Published June 16, 2023
Tags: Featured یونان کے قریب سمندرمیں تارکین
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ): یونان میں چند روز قبل کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں 79 افراد ہلاک ہوئے، واقعے میں لاپتہ ہونے والے 43 افراد کا تعلق آزاد جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والوں میں کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں بنڈلی کے ایک ہی خاندان کے 12 افراد بھی شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ 4 نوجوان کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں گوڑا بلیال اور دیگر ڈنہ کے رہائشی ہیں، 43 نوجوانوں میں سے 2 افراد بچ گئے، باقی لاپتہ ہیں۔

یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ تمام نوجوان روزگار کے سلسلے میں غیر قانونی طور پراٹلی اور یونان جا رہے تھے۔

یونان کے قریب سمندرمیں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 79 افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے قریب پیپلوپونیز ریجن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 79 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہو گئے تھے تاہم ہلاک ہونے والوں کی شہریت کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مقامی حکام کا بتانا تھا کہ 65 سے 100 فٹ لمبی کشتی میں ممکنہ طور پر 750 افراد سوار تھے جبکہ اقوام متحدہ کی ایجنسی نے 400 افراد کے کشتی پر سوار ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

یونانی حکام کا کہنا تھا کہ کشتی میں بیشتر تارکین وطن کا تعلق مصر، شام، افغانستان اور پاکستان سے ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان نے کشتی ڈوبنے کے اس واقعے کو تاریخ کے بڑے کشتی حادثوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب یونان میں پاکستان کے سفارت خانے کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام پاکستانیوں سے گزارش کی ہے کہ اگر ان کا کوئی رشتہ دار یا جاننے والا اس کشتی پر سوار تھا تو اس سے متعلق شناختی تفصیلات پاکستانی سفارت خانے کو فراہم کی جائیں۔

TAGGED:Featuredیونان کے قریب سمندرمیں تارکین
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بجلی کے بل میں کمی کیلیے یہ آسان طریقے اپنائیں
Next Article موٹروے مبینہ زیادتی، خاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان بدل لیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ایران اسرائیل جنگ:پاکستان پر بھی اثرات ہونگے:ملیحہ لودھی؛صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں؛دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزارت خارجہ نے ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال پر گہری تشویش…

April 14, 2024
پاکستان

قاسم اور سلیمان احتجاج کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے، اُن کا ’باپ ہی کافی ہے‘ عمران خان

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اپنے بیٹوں کو احتجاج کے لیے پاکستان آنے…

July 29, 2025
پاکستانتازہ ترین

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن کے 3 افسران…

September 20, 2024
پاکستانتازہ ترین

پُرامن انتخابات اولین ترجیح ہے؛اعظم خان کاحلف اٹھاتے ہی عزم

اعظم خان نے بطور نگراں وزیراعلیٰ کے پی عہدے کا حلف اٹھا لیا. پشاور: نومنتخب نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم…

January 21, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?