Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آئی ایم ایف ریلیف لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے، دعا ہے آخری ڈیل ہو: وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آئی ایم ایف ریلیف لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے، دعا ہے آخری ڈیل ہو: وزیراعظم
پاکستان

آئی ایم ایف ریلیف لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے، دعا ہے آخری ڈیل ہو: وزیراعظم

Published July 3, 2023
Tags: Featured سعودی عرب نے بھی 2 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کہ چین کی طرف سے 5 ارب ڈالر کا قرض اور رول اوور دیا گیا، چین نے جو مدد کی اسے بھلایا نہیں جاسکتا، اگر چین مدد نہ کرتا تو آج معاملہ کچھ اور ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے بھی 2 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے مدد میں آرمی چیف نے کلیدی کردار ادا کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی پر قوم اور کاروباری برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ سے سرمایہ کاروں اورکاروباری برادری کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے معاشی ترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا وہیں سےدوبارہ آغاز ہو رہا ہے، اب زراعت، آئی ٹی، صنعت سمیت دیگر تمام شعبوں میں ترقی کا سفر تیز ہوگا، عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، نوجوانوں کو روزگار، کاروبار اور معاشی خود مختاری سے ہمکنارکریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی کرے گا، بقیہ مدت میں مل کر بہتری لانے کی کوشش کریں گے ۔ آئی ایم ایف سے پاکستان کی ڈیل بے پناہ کوششوں سے منطقی انجام کو پہنچی ، آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا اسٹینڈ بائے معاہدہ ہوگیا ہے، آئی ایم ایف سے 9ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے، ایم ڈی آئی ایم ایف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پہلی قسط جولائی میں مل جائے گی، وزیر خزانہ نے بتایا کہ سارے کام ہو چکے ہیں، ڈیل ہونے سے کئی ماہ پہلے چین نے ہماری مدد کی، ماضی میں بھی چین نے ہماری بے پناہ مدد کی ہے، آئی ایم ایف سے رقم نہ ملتی تو معاملہ کچھ اور ہوتا، چین کے 5 ارب ڈالر کے رول اوور نہ ملتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا، سعودی عرب نے 2ارب ڈالر کے رول اوور کا وعدہ کیا ہے، یو اے ای کے صدر نے کہا ایک ارب ڈالر حاضر ہیں، پیرس میں اسلامی ترقیاتی بینک نے ایک ارب ڈالر کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے 2ارب ڈالر لانے میں سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے، یو اے ای سے ایک ارب ڈالر لانے میں بھی سپہ سالار کا کلیدی کردار ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ 9 ماہ کیلئے ملنےوالی رقم عارضی ریلیف ہے، یہ ہمارے لیے لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے، اگلے پندرہ بیس سال اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں گے، اللہ سے دعاہے آئی ایم ایف سے یہ ہماری آخری ڈیل ہو۔

TAGGED:Featuredسعودی عرب نے بھی 2 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیل کے جینن میں مسلسل حملے، 5 فلسطینی شہید 20 سے زائد زخمی
Next Article ٹک ٹاک پر ویڈیو دیکھیں ، کسی پتا نہ چلے،ایسا فیچر متعارف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اورنگی ٹاؤن کراچی: گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے نومولود جڑواں بھائیوں سمیت 11 افراد زخمی

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پر گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے خواتین، بچوں اور…

July 28, 2024
پاکستانتازہ ترین

غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، فاطمہ بھٹو اور ثانیہ مرزاسمیت شخصیات کا اظہار تشویش

کراچی (ویب ڈیسک): اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ایک بار پھر شدید بمباری اور پورے غزہ میں انٹرنیٹ کی سروسز…

October 28, 2023
پاکستانتازہ ترین

الیکشن کی تاریخ پر آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہےکہ الیکشن کے لیے حیلے بہانے تلاش کیے جا…

February 19, 2023
کھیل

ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، آج پاک بھارت ٹیمیں احمد آباد میں آمنے سامنے

احمد آباد (اسپورٹس ڈیسک): کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے ہائی وولٹیج ٹاکرا، آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں احمد…

October 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?