Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایشیا کپ: چیئرمین آئی پی ایل کا بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے سےمتعلق صاف انکار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ایشیا کپ: چیئرمین آئی پی ایل کا بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے سےمتعلق صاف انکار
کھیل

ایشیا کپ: چیئرمین آئی پی ایل کا بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے سےمتعلق صاف انکار

Published July 12, 2023
Tags: Featured پاکستان آنے کی دعوت قبول کرنے کی خبروں کی تردید
Share
SHARE

ڈربن – جنوبی افریقا (اسپورٹس ڈیسک): ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا جب کہ چیئرمین آئی پی ایل ارون دھومال نے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی بورڈ کےخزانچی اور آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومال بھی آئی سی سی میٹنگز کے لیے جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں موجود ہیں ، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور بورڈ آف کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کے درمیان آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ارون دھومال نے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی، جب کہ ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں صرف ایشیا کپ کے شیڈول کو فائنل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگ کے مرحلے کے چار میچز ہی پاکستان میں کھیلے جائیں گے،پاک بھارت میچ سمیت باقی 9 میچز سری لنکا میں ہی ہوں گے، پاک بھارت ٹیمیں اگر فائنل میں پہنچتی ہیں تو یہ بھی سری لنکا میں ہو گا۔

ارون دھومال نے جے شاہ کے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرنے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں صرف ایشیا کپ کے شیڈول پر بات ہوئی ہے، بھارتی ٹیم یا بھارتی بورڈ سیکرٹری کے پاکستان جانے کے معاملے پر بات نہیں ہوئی، پاکستان ایشیا کپ میں صرف نیپال کے خلاف میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گا، جب کہ باقی تین میچز بنگلا دیش سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں میچز دمبولا میں ہونے کا امکان ہے، پاک بھارت میچ بھی دمبولا میں کھیلا جائے گا تاہم پاکستان میں میچز لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں سربراہان جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کو کرکٹ پر مل بیٹھنا چاہیے۔

ذرائع نے بتایاکہ ذکا اشرف نے جے شاہ کو ایشیا کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

ذرائع کے مطابق جے شاہ نے ذکا اشرف کو بھارت میں ورلڈکپ میں دیکھنے کی دعوت دی اور انہوں نے ورلڈکپ کے دوران دورہ بھارت کی دعوت قبول کر لی۔

دونوں بورڈ عہدیداران نے کرکٹ روابط میں بہتری لانے پر اتفاق کیا۔ ذکا اشرف نے جے شاہ سے گفتگو میں کہا کہ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے، مستقبل میں مزید ملاقاتیں ہونگی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اے سی سی پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلے جانے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔

TAGGED:Featuredپاکستان آنے کی دعوت قبول کرنے کی خبروں کی تردید
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اقوام متحدہ: قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور
Next Article ایک شخص سی فوڈ میں‌زندہ آکٹوپس کھاگیا، گلے میں پھنسنے پر آپریشن سے نکالنا پڑا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اڈیالہ جیل میں سماعت: باہرنکل کرتمہیں اورچیئرمین نیب کونہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی نیب تفتیشی افسر کو دھمکی

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو…

September 6, 2024
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں، بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا: شاہ محمود

(ویب ڈیسک): لاہور: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کا نائب…

September 7, 2024
دنیا

نیویارک ائیرپورٹ پر آتشزدگی، 9 افراد زخمی، پروازوں کا شیڈول متاثر

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر آتشزدگی کے باعث 9 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پروازوں…

July 24, 2024
دنیا

برطانوی آرمی نے سپاہیوں اور افسران کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی

لندن (ویب ڈیسک): برطانوی آرمی نے سپاہیوں اور افسران کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ…

March 29, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?