ریاض(ویب ڈیسک): سعودی عرب میں دو شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دو سعودی شہریوں کو سزائے موت دی گئی ہے، دونوں شہریوں نے سکیورٹی اہلکارکو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جب کہ دونوں فورس کی گاڑی پر حملے میں بھی ملوث تھے۔
سعودی وزارت داخلہ کا بتانا ہےکہ دونوں شہریوں نے ملک میں بدامنی پھیلانے کےلیے اسلحہ بھی جمع کیا تھا۔