Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لاہور ہائیکورٹ نے زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لاہور ہائیکورٹ نے زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا

Published July 17, 2023
Tags: Featured پنجاب میں 10 لاکھ ایکڑ تک کی سرکاری اراضی زرعی پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمہ داری نہیں
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ سنگل بینچ کے فیصلے میں تضاد ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، زرعی پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمہ داری نہیں ہے۔

پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ سنگل بینچ نے فوج کو زمین دینےکے نوٹیفکیشن کو قانون کے برعکس کالعدم قرار دیا، قانون کے مطابق نگران حکومت سابقہ حکومت کےکسی نامکمل اقدام یا پالیسی کی تکمیل کرسکتی ہے، یہ منصوبہ نگران حکومت نے نہیں اس سے پہلے منتخب حکومت نے شروع کیا تھا۔

رواں سال 8 فروری کو پاکستان آرمی کے ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پروجیکٹس نے پنجاب میں بورڈ آف ریونیو کو خط لکھا جس میں پنجاب میں 10 لاکھ ایکڑ تک کی سرکاری اراضی ”کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ“ کے لیے دینے کی درخواست کی گئی۔

اس خط میں پاکستانی فوج نے تیل اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو پاکستان کی معیشت اور اس کے زرعی شعبے کے لیے ایک سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اسے ”بیکار بنجر زمینیں“ تیار کرنے کا تجربہ ہے۔

اس منصوبے کے لیے فوج نے 10 سے 15 ہزار ایکڑ سیراب شدہ اراضی کو فوری طور پر جاری کرنے ، اس کے بعد یکم مارچ تک 1لاکھ ایکڑ اور پھر اپریل تک بقیہ 10 لاکھ ایکڑ اراضی جاری کرنے کی تجویز پیش کی۔

ایک ماہ بعد پنجاب کے گورنر اور پاکستانی فوج نے ایک مشترکہ منصوبے پر دستخط کیے جس کے تحت پنجاب میں 10 لاکھ ایکڑ تک کی سرکاری اراضی فوج کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے 20 سال کی مدت کے لیے لیز پر دی جائے گی۔

اس معاہدے میں منافع کی تقسیم کے طریقہ کار کو بھی حتمی شکل دی گئی، جس کے تحت اس منصوبے سے حاصل ہونے والے منافع کا 20 فیصد تحقیق اور ترقی کے لیے استعمال کیا جائےگا، جب کہ بقیہ منافع کو حکومت پنجاب اور فوج کے درمیان برابر تقسیم کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے منظر عام پر آنے کے فوراً بعد لاہور سے تعلق رکھنے والے وکلا نے ایک این جی او کی جانب سے حکومت کےاس فیصلے کو چیلنج کیا اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نگران حکومت کی جانب سے اراضی کی فراہمی ”غیر آئینی اور غیر قانونی“ تھی، کیونکہ نگران حکومت کا دائرہ کار روزمرہ کے کام کرنے تک محدود ہے اور یہ کہ پاکستان کے آئین نے فوج کو تجارتی منصوبے شروع کرنے کی اجازت نہیں دی۔

مارچ میں لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے سرکاری زمین فوج کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے 30 سال کی لیز پر دینے سے روک دیا۔

جون میں 134 صفحات پر مشتمل فیصلے میں ایک رکنی بینچ نے لکھا کہ نہ تو پنجاب کی عبوری حکومت کے پاس کارپوریٹ فارمنگ کے لیے زمین الاٹ کرنے کا آئینی مینڈیٹ ہےاور نہ ہی پاکستان کی مسلح افواج کو کارپوریٹ فارمنگ کرنےکا آئینی اور قانونی مینڈیٹ حاصل ہے۔

اس فیصلے میں جسٹس عابد حسین چٹھہ نے لکھا کہ فوج کو کارپوریٹ فارمنگ کے لیے الاٹ کی گئی زمین پنجاب حکومت کو واپس کی جائےاور یہ کہ مسلح افواج کے ہر رکن کو اس کے آئینی اور قانونی مینڈیٹ اور ممکنہ خلاف ورزیوں کے نتائج کے متعلق روشناس کرانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ نے حساب لگایا کہ صوبے میں 10 لاکھ ایکڑ اراضی ”پنجاب کے کل رقبے کا تقریباً 2فیصد“ بنتی ہے۔

پنجاب حکومت نے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر آج عدالت نے فیصلہ سنادیا ہے۔

TAGGED:Featuredپنجاب میں 10 لاکھ ایکڑ تک کی سرکاری اراضیزرعی پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمہ داری نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیراعظم نے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے؛ کائرہ
Next Article سرگودھا، حکومتی ملازم کے گھر سے لاکھوں روپے کی سرکاری ادویات برآمد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ بنےگا، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق ہوگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): 26 ویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی بینچ کی تشکیل…

October 17, 2024
پاکستانکاروبار

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک): صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے کی خوشخبری سنا دی۔شرجیل…

October 22, 2024
دنیا

حزب اللہ کاموساد ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 190 راکٹ اور متعدد میزائل داغ دیے

تل ابیب (ویب ڈیسک): لبنان پر اسرائیلی بمباری کے بعد مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں…

October 8, 2024
انٹرٹینمنٹ

دبنگ خان نجومی بن گئے:”ورلڈ کپ بھارت ہی جیتے گا”؛ سلمان خان

ممبئی(شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار اور “ٹائیگر 3″ کے جاسوس سلمان خان نے کہا ہے کہ آئی سی…

November 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?