Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومتی درخواست منظور، جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف دائر دوبارہ نظرثانی درخواست خارج
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومتی درخواست منظور، جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف دائر دوبارہ نظرثانی درخواست خارج
پاکستانتازہ ترین

حکومتی درخواست منظور، جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف دائر دوبارہ نظرثانی درخواست خارج

Published July 22, 2023
Tags: حکومت کی دوبارہ نظرثانی واپس لینے کی درخواست منظور کرلی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دوبارہ نظرثانی ( کیو ریٹیو ریویو) واپس لینے کی درخواست منظور کرنے کی بنیاد پر نمٹا دی۔10 اپریل کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیو ریٹیو ریویو واپس لینے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے چیمبر میں ہوئی تھی۔اٹارنی جنرل منصور اعوان چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے چیمبر میں پیش ہوئے تھے اور انہوں نے درخواست واپس لینے سے متعلق وفاقی حکومت کے مؤقف سے آگاہ کیا تھا۔

اس سماعت کے دوران درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

اب سپریم کورٹ نے حکومت کی درخواست منظور کرلی ہے اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔

13 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس عمر عطابندیال نے تحریر کیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومت کی دوبارہ نظرثانی واپس لینے کی درخواست منظور کرلی اور کیوریٹو ریویو واپس لینے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیوریٹیو ریویو پٹیشن کے خلاف 18 درخواستیں دائرکی گئیں، اکثریتی فیصلے سے ایف بی آر اور سپریم جوڈیشل کونسل کی جاری ہدایات کالعدم قراردی گئیں، درخواست گزار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےخلاف چیمبراپیل دائرکی، حکومت کی جانب سےاٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو اپنے دیے گئے فیصلوں پرنظرثانی یا انہیں کالعدم قرار دینے کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کو یہ اختیار 184 تھری کےتحت ازخود نوٹس لےکر آرٹیکل187 اور 188 کے تحت حاصل ہے لیکن جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے میں عدالت نے یہ اختیارسماعت استعمال نہیں کیا۔

فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ چاہے تو وہ ماضی کے کسی بھی فیصلے کو کالعدم قرار دے سکتی ہے۔

خیال رہے کہ موجودہ حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست دی تھی۔

سپریم کورٹ کے 10 رکنی بینچ نے جسٹس فائز عیسی کے خلاف ریفرنس خارج کردیا تھا، 10 رکنی بینچ نے 3-7 کی بنیاد پر معاملہ ایف بی آر کو تحقیقات کےلیے بھجوایا تھا۔

7-3 کے فیصلے پر جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کی نظرثانی درخواست پر ان کے حق میں 4-6 سے فیصلہ آیا تھا۔

سابق حکومت نے 25 مئی 2021 کو جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹوریویو داخل کی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا کہ قانون میں دوبارہ نظرثانی کی گنجائش نہیں۔

موجودہ وفاقی کابینہ نے 27جولائی 2022 کو کیوریٹو ریویو واپس لینے کی منظوری دی تھی جس کے بعد صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر کیوریٹو ریویو واپس لینے کی منظوری دی۔

31 مارچ 2023 کو کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

TAGGED:حکومت کی دوبارہ نظرثانی واپس لینے کی درخواست منظور کرلی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article موسلادھار بارش : لاہور پھر ڈوب گیا ،بجلی غائب، زندگی کا نظام درہم برہم
Next Article پڑھائی میں اچھا نہیں تھا، امتحان میں انڈہ ملتا تھا، رنویر سنگھ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

نارتھ کراچی میں ہجوم نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلا دیا

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ایل ون میں شہریوں نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر…

February 4, 2023
پاکستان

2022 میں ملک سے 1556 بچے لاپتہ ہوئے

حیدرآباد (نجات نیوز): سال 2022 میں ملک سے 1556 بچے لاپتہ ہوئے۔ 318 بچے اپنے والدین تک نہ پہنچ سکے،…

January 4, 2023
پاکستان

اسلام آباد؛ پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز سمیت قید کارکنان کو مبینہ طور پر چھڑانے کے لیے وین پر حملہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

October 25, 2024
تازہ ترینکھیل

اسٹار فٹبالر رونالڈو اب سعودی عرب سے کھیلیں‌گے

کراچی (ویب ڈیسک): اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے کیلئے ریاض پہنچ گئے۔ رونالڈو اپنی فیملی کے…

January 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?