Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’غدر 2‘ ٹریلر لانچ کی تقریب: پاکستان اور بھارتی عوام جھگڑا نہیں چاہتے، سنی دیول
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ’غدر 2‘ ٹریلر لانچ کی تقریب: پاکستان اور بھارتی عوام جھگڑا نہیں چاہتے، سنی دیول
انٹرٹینمنٹ

’غدر 2‘ ٹریلر لانچ کی تقریب: پاکستان اور بھارتی عوام جھگڑا نہیں چاہتے، سنی دیول

Published July 27, 2023
Tags: Featured آخر ہم ایک ہی سرزمین سے ہیں عوام نہیں چاہتی کہ ہم ایک دوسرے سے جھگڑا کریں غدر 2‘ کو آئندہ ماہ 11 اگست میں ریلیز کرنے کا اعلان
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): بولی وڈ اداکار سنی دیول کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے شہری ایک دوسرے کے لیے محبت اور امن چاہتے ہیں، لیکن یہ سیاسی کھیل ہے جو لوگوں میں نفرت پیدا کررہا ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارتی عوام کے حوالے سے یہ گفتگو سنی دیول نے اپنی نئی فلم ’غدر 2‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔اس فلم میں سنی دیول ’تارا سنگھ‘ کا کردار نبھائیں گے جس میں وہ اپنے بیٹے کو واپس لانے کے لیے پاکستان میں داخل ہوں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zee Studios (@zeestudiosofficial)

تقریب کے موقع پر سنی دیول کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارتی عوام جھگڑا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ’بات انسانیت کی ہوتی ہے، دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے لڑنا نہیں چاہتے، دونوں طرف یکساں محبت ہے، یہ سیاسی کھیل ہے جو نفرت پیدا کرتا ہے اور وہی آپ اس فلم میں دیکھیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’عوام نہیں چاہتی کہ ہم ایک دوسرے سے جھگڑا کریں، آخر ہم ایک ہی سرزمین سے ہیں۔‘

پاکستان اور بھارتی عوام کے درمیان پیار اور امن کی باتیں سنی دیول کی اپنی فلم ’غدر2‘ میں دکھائی نہیں دیتی، ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں دونوں جانب نفرت اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے علاوہ پاکستان مخالف مواد کو بھی دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سنی دیول بھارتی ریاست پنجاب کے شہر گورداسپور سے بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔

فلم کا پہلا حصہ ’غدر: ایک پریم کتھا‘ 2001 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سنی دیول نے تارا سنگھ کا کردار نبھایا تھا، جو سکھ برادری سے تعلق رکھتے ہیں، فلم میں دکھایا گیا تھا کہ تارا سنگھ پاکستانی مسلم لڑکی سکینہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں، سکینہ کا کردار اداکارہ امیشہ پٹیل نے نبھایا تھا۔

سکینہ تقسیم کے بعد ہندوستان سے پاکستان آجاتی ہیں لیکن تقسیم سے قبل انہوں نے وہاں ایک ہندو لڑکے (تارا) سے شادی کر رکھی ہوتی ہے۔

اب دو دہائیوں بعد ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کے سیکوئل ’غدر 2‘ کو آئندہ ماہ 11 اگست میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

’غدر 2‘ کے جاری کیے گئے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ سیکوئل کی کہانی وہیں سے شروع کی گئی ہے، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم کی گئی تھی۔

ٹریلر کا آغاز پاکستان کی سڑکوں پر احتجاج کے مناظر کے ساتھ ہوتا ہے، جب ایک بھارتی فوجی تارا سنگھ کو بھارت کے ساتھ جنگ ​​کے امکان کے بارے میں خبردار کرتا ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ جیسی صورتحال ہے، ٹریلر میں تارا سنگھ کو پاکستانی فوجیوں سے مقابلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’تم نہیں جانتے کہ تارا سنگھ کون ہے، میرے دشمنوں سے پوچھو۔‘

اس کے بعد تارا سنگھ اور سکینہ کی خوشگوار ازدواجی زندگی کی جھلک نظر دکھائی جاتی ہے جب وہ اپنے بیٹے ’جیت‘ کے ساتھ رقص کرتے ہیں۔

بعدازاں تارا کا بیٹا پاکستانی فوج کے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے جسے فلم میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اپنے بیٹے کو پاکستانی فوج سے چھڑانے کے لیے سنی دیول کے کردار یعنی تارا سنگھ کو مخالفوں سے لڑائی کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بار سنی دیول گدھے گاڑی کے پہیے اور ہتھوڑے سے مخالفوں کو مارتے دکھائی دیں گے جب کہ پرانی فلم میں انہوں نے ہینڈ پمپ (برمے) سے مخالفوں کو مارا تھا۔

ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے علاوہ پاکستان مخالف مواد کو بھی دکھایا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

TAGGED:Featuredآخر ہم ایک ہی سرزمین سے ہیںعوام نہیں چاہتی کہ ہم ایک دوسرے سے جھگڑا کریںغدر 2‘ کو آئندہ ماہ 11 اگست میں ریلیز کرنے کا اعلان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئی جی ہر حال میں تین سالہ مدت پوری کرے، سندھ ہائیکورٹ کا حکم
Next Article پی ٹی آئی حکومت چلتی رہتی توملک معاشی طورپرتباہ ہو جاتا: شبر زیدی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

برطانیہ میں شدید گرمی، 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لندن (ویب ڈیسک): گزشتہ مہینہ برطانیہ میں ریکارڈ کے لحاظ سے گرم ترین جون کا مہینہ تھا، ملک کی قومی…

July 4, 2023
انٹرٹینمنٹ

متنازع پاکستانی فلم’جوائے لینڈ‘ ہیروعلی جونیجو نےعالمی ایوارڈجیت لیا

کراچی (ویب ڈیسک): ایوارڈ یافتہ متنازع پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے مرکزی اداکار علی جونیجو نے امریکا میں ہر سال…

January 16, 2023
پاکستانکاروبار

ورلڈ بینک کی سندھ واٹر، ایگریکلچر منصوبے میں تبدیلیوں کی تجاویز

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی بینک نے پانی اور زراعت پر توجہ مرکوز کرتےہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات پر صوبائی حکومت…

April 3, 2023
دنیا

لندن:مسجد سے نکلنے والےشخص کو آگ لگانیوالےکی تصاویر جاری

لندن (ویب ڈیسک): لندن کے علاقے ایلنگ میں مسجد ویسٹ لندن اسلامک سینٹر سے نکلنے والے معمر شخص پر پیٹرول…

March 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?