Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دلیپ کمار کا گھر بلڈر مافیا کے ہتھے چڑھ گیا،مسمار کرنے کی تیاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > دلیپ کمار کا گھر بلڈر مافیا کے ہتھے چڑھ گیا،مسمار کرنے کی تیاری
انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار کا گھر بلڈر مافیا کے ہتھے چڑھ گیا،مسمار کرنے کی تیاری

Published August 4, 2023
Tags: Featured بنگلہ کئی عرصے تک قانونی تنازعات کا شکار رہا دلیپ کمار 7 جولائی 2021 کو انتقال کر گئے تھے
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): برصغیر کے عظیم اداکار مرحوم دلیپ کمار کے تاریخی بنگلے کو مسمار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے مہنگے ترین علاقے پالی ہل کے قریب نرگس دت روڈ پر واقع دلیپ کمار کے پرانے بنگلے کو جلد مسمار کر دیا جائے گا۔رپورٹس میں بتا یا گیا ہے کہ اس بنگلے کی جگہ پر تعیش رہائشی عمارت بنائی جائے گی جس کے گراؤنڈ فلور پر ایک میوزیم بھی بنایا جائے گا جس میں عظیم اداکار دلیپ کمار کی یادگار چیزوں کو رکھا جائے گا۔یہ منصوبہ شہر کے امیر ترین افراد کے لیے بنایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کے اہلِ خانہ بنگلے کو گراکر رہائشی عمارت بنانے کے نئے منصوبے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

ڈیڑھ ایکڑ پر مشتمل اس جگہ پر بنائے جانے والی عمارت کے نئے منصوبے میں دلیپ کمار کا خاندان اس پروجیکٹ کو شروع کرنے والی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ساتھ شراکت دار ہوگا، یہ منصوبہ 2027 تک پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس رہائشی پراجیکٹ سے 900 کروڑ روپے تک آمدنی ہوگی۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار کا پالی ہل والا بنگلہ کئی عرصے تک قانونی تنازعات کا شکار رہا، اداکار کے اہل خانہ نے ایک رئیل اسٹیٹ فرم پر جائیداد پر قبضے کے ارادے سے جعلی دستاویزات بنانے کا الزام لگایا تھا۔

تاہم ایک طویل عدالتی جنگ کے بعد 2017 میں دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے پالی ہل کی جائیداد کی چابیاں واپس ملنے کی خبر شیئر کی تھی۔

تاہم اب بنگلے کی جگہ رہائشی منصوبے کو شروع کرنے والی کمپنی نے بھی واضح کردیا ہے کہ جائیداد سے متعلق قانونی مسائل ختم ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ دلیپ کمار طویل علالت کے بعد 7 جولائی 2021 کو ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔

TAGGED:Featuredبنگلہ کئی عرصے تک قانونی تنازعات کا شکار رہادلیپ کمار 7 جولائی 2021 کو انتقال کر گئے تھے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 9 اگست کو قومی اسمبلی توڑنے کا امکان، وزیر اعظم نے اشارہ دیدیا
Next Article سندھ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی ایک اورعالمی سازش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

پیار کی عمر صرف 12 سال: یو یو ہنی سنگھ اور شالنی تلوار کی طلاق ہوگئی

نئی دہلی (شوبز ڈیسک): معروف بھارتی پنجابی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ گلوکارہ و…

November 8, 2023
صحت

باغبانی- صحت کے لئے سب سے زیادہ مفید مشغلہ

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): پھولوں اور پودوں سے بھرا گھر کسی بھی عام جگہ کے حسن میں اضافہ کردیتا ہے لیکن…

June 26, 2023
پاکستان

9 مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، یہ کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینا پڑے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب‌ڈیسک): ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کی پریس کانفرنس ۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے…

May 7, 2024
پاکستانکاروبار

عوام بجلی کے بعد گیس کو بھی ترسیںگے: کنوؤں سے گیس کے اخراج میں 50 فیصد سے زیادہ کمی کردی گئی

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): قومی گیس کی ترسیل کے نظام کو اب بھی خطرہ ہے جس کے باعث سسٹم کو بچانے…

September 1, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?