سکھر (ویب ڈیسک): سکھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں صحافی جان محمد مہر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق صحافی جان محمد مہر پر آفس سے گھر جاتے ہوئےکوئنس روڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔ صحافی جان محمد مہر کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔
مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ سکھر کے ہر سی سی ٹی وی میں جان محمد کے قاتل صاف نظر آرہے ہیں۔مگر پولیس نے اب تک کوئی خاص کارکردگی نہیںدکھائی.
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز ( ایمنڈ) کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینیئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔
ایمنڈ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کرائیں۔
ایمنڈ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کوفوری گرفتار کرائیں۔