کراچی(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی معافی کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری داخلہ نے قیدیوں کی سزا میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
120 دن کی سزا میں معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہو گا جو قتل ، جاسوسی ، دہشتگردی یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔