Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کورونا کی نئی قسم ’ایرس‘ پھیلنےکا خدشہ، نئی ویکسین ابھی تیارنہیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > کورونا کی نئی قسم ’ایرس‘ پھیلنےکا خدشہ، نئی ویکسین ابھی تیارنہیں
صحت

کورونا کی نئی قسم ’ایرس‘ پھیلنےکا خدشہ، نئی ویکسین ابھی تیارنہیں

Published August 15, 2023
Tags: Featured کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): امریکی طبی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کورونا کی نئی ویکسین جاری کی جائے گی لیکن کورونا وائرس کے ویریئنٹ اومیکرون کی نئی قسم ’ایرس‘ سے ملک بھر متعدد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انگریزی اخبار میں شائع غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق صحت عامہ کے کچھ ماہرین کو امید ہے کہ امریکی عوام وائرس سے بچنے کے لیے اس نئی ویکسین کا خیرمقدم کریں گے۔

2021 میں جب پہلی بار ویکسین دستیاب ہوئی تھی اس وقت امریکا میں 24 کروڑ سے زائد افراد (یا 73 فیصد آبادی) کو ان ویکسینز کی کم از کم ایک خوراک ضرور ملی تھی لیکن اس کے بعد سے اس ویکسین کی مانگ میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

2022 کے موسم خزاں تک زیادہ تر لوگوں کو یا تو کورونا وائرس ہوچکا تھا یا پھر انہیں ویکسین لگ چکی تھی، یہی وجہ تھی کہ 5 کروڑ سے بھی کم لوگوں کو ویکسین لگیں۔

طبی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے اور سی وی ایس ہیلتھ جیسی فارمیسیز آئندہ ماہ ویکسین لگانا شروع کریں گے تاکہ کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ (جوکہ گزشتہ ماہ کافی متحرک تھا) کی نئی قسم سے مقابلہ کیا جاسکے۔

کائزر فیملی فاؤنڈیشن (کے ایف ایف) کے سروے میتھوڈولوجی کی ڈائریکٹر ایشلے کرزنگر نے کہا کہ انہیں وائرس کے حوالے سے کم ہوتی ہوئی تشویش کے ساتھ ساتھ اس ویکسین کی خوبیوں کے حوالے سے شکوک و شبہات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر صحت عامہ کے حکام یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ بالغ افراد کی اکثریت یہ ویکسین لگوائے تو انہیں امریکی عوام کے سامنے یہ واضح کرنا ہوگا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور یہ اب بھی ان کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال کے آغاز میں ہونے والے کے ایف ایف کے سروے کے دوران ویکسین کے شاٹس نہ لگانے کی زیادہ تر لوگوں نے جو وجہ بتائی وہ یہ تھی کہ انہیں لگ رہا تھا کہ کورونا وائرس یا کسی دوسرے انفیکشنز سے بچنے کے لیے پہلے لگائی گئیں ویکسین کی بدولت وہ اب بھی اس وائرس سے محفوظ رہیں گے۔

کورونا ویکسین بنانے والے ادارے کی اس خزاں کے موسم میں ویکیسن مہم توقعات کے مطابق نہ چل سکی، فائزر اور بائیو این ٹیک جیسے بڑے ناموں نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو نوکریاں کم کرنے کی نوبت آسکتی ہے، اس کے سب سے بڑے حریف ’موڈرنا‘ نے کہا ہے کہ ویکسین کی طلب 5 کروڑ شاٹس تک کم ہوسکتی ہے۔

گزشتہ سال فائزر اور موڈرنا کی ویکسین کی فروخت دنیا بھر میں 56 ارب ڈالرز تک پہنچی تھی جبکہ تجزیہ کار رواں برس تقریباً 20 ارب ڈالرز کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

جیفریز کے تجزیہ کار مائیکل یی نے کہا کہ انہیں توقع نہیں ہے کہ موسمِ خزاں کی مہم گزشتہ سال کی طرح ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے موسم سرما میں جو ہوا اگر اس پر ایک نظر ڈالیں تو امریکا میں 5 کروڑ لوگوں نے ویکسین لگوائی تھی، اس بار ویکسین لگوانے والوں کی تعداد اس سے کم ہونے کا امکان ہےکیونکہ اس سال پچھلے سال کے مقابلے میں کورونا کے حوالے سے کم تشویش پائی جاتی ہے۔

کوویڈ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی رواں سال مئی میں ختم ہوئی اور حکومت ویکسین لگانےکی ذمہ داری نجی شعبے کو سونپ چکی ہے، یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق امریکا میں 11 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

TAGGED:Featuredکورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تیندوے پر بندروں کا حملہ، تیندوا دم دباکر بھاگ نکلا
Next Article معروف لوک گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے صلح کرائی، کیس بے بنیاد ہے، نامزد پولیس اہلکارکا بیان

کراچی (ویب ڈیسک) : معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں نامزد پولیس اہلکار تقدیر اعظم آفریدی نے اپنے…

August 4, 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

آج بلو مون ہوگا اور چاند زمین کے انتہائی قریب آ جائے گا

کراچی (ٹیک ڈیسک): آج چاند زمین کے قریب آنے والا ہے چاندنی کے شوقین افراد کو رواں ماہ دو بار…

August 1, 2023
پاکستان

سندھ کی ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کی مخالفت، سندھ اسمبلی مٰیں قرارداد پیش، سینیٹ میں‌توجہ دلاؤ نوٹس جمع

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ نے وفاقی حکومت کی جانب سے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کو…

September 9, 2024
انٹرٹینمنٹ

جوان اور پٹھان کے بعد کنگ خان کی تیسری فلم’ڈنکی’ ریلیز کیلئے تیار

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے لیے ایک بہت ہی خاص تحفے کا…

October 12, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?