اسلام آباد(ویب ڈیسک ): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول پاکستان نے 4 مطلو ب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزمان کو ابوظبی سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ارباب خلیل، علی رضا، منیر حسین اور محمد خان شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم ارباب خلیل اسلام آباد پولیس اور علی رضا فیصل آباد پولیس، ملزم منیر حسین اور محمد خان جہلم اورڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تھے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔