Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فیصل آباد: مبینہ توہین مذہب کےالزام پرمتعدد گرجا گھرنذرآتش
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > فیصل آباد: مبینہ توہین مذہب کےالزام پرمتعدد گرجا گھرنذرآتش
پاکستان

فیصل آباد: مبینہ توہین مذہب کےالزام پرمتعدد گرجا گھرنذرآتش

Published August 16, 2023
Tags: Featured پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عیسائی برادی سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنر بھی محفوظ مقام پر منتقل
Share
SHARE

فیصل آباد (ویب ڈیسک): صوبہ پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں توہین مذہب کے الزمات لگا کر متعدد گرجا گھروں کو توڑ پھوڑ کے بعد نذر آتش کردیا گیا۔تحصیل جڑانوالہ کے پادری عمران بھٹی نے ںجی ٹی وی کو بتایا کہ عیسیٰ نگری میں واقع سیلویشن آرمی چرچ، یونائیٹڈ پریس بیٹیرین چرچ اور شہرون والاچرچ میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عیسائی جس پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا ہے، اس کے گھر کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا، پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295(بی) اور 295 (سی) کے تحت ملزم کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے۔

پنجاب پولیس کے سربراہ عثمان انور نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ (اس علاقے میں) پتلی گلیوں میں 2 سے 3 مرلے پر مشتمل چھوٹے گرجا گھر واقع ہیں اور ایک مرکزی چرچ بھی موجود ہے، انہوں نے گرجا گھروں کے کچھ حصوں میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

حکام نے بتایا کہ امن کمیٹوں کے ساتھ رابطے قائم کر کے صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور صوبے بھر میں پولیس کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

عثمان انور نے مزید بتایا کہ عیسائی برادی سے تعلق رکھنے والے علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے کیونکہ لوگ ان کے خلاف ہو گئے تھے۔

تاہم عیسائی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ بائبل کی بے حرمتی کی گئی ہے اور قرآن شریف کی بے حرمتی کے جھوٹے الزامات عائد کرکے عیسائیوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کیا گیا ہے۔

Words fail me as I write this. We, Bishops, Priests and lay people are deeply pained and distressed at the Jaranwala incident in the Faisalabad District in Pakistan. A church building is being burnt as I type this message. Bibles have been desecrated and Christians have been… pic.twitter.com/xruE83NPXL

— Bishop Azad Marshall (@BishopAzadM) August 16, 2023

انہوں نے کہا کہ ہم انصاف کے لیے دُہائی دے رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی اور انصاف فراہم کرنے والوں سے تمام شہریوں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ اور یہ یقین دہانی چاہتے ہیں کہ ہماری جانیں ہماری اس سرزمین پر قیمتی ہیں جس نے ابھی آزادی کی تقریبات منائی ہیں۔

بشپ آزاد مارشل نے مزید کہا کہ تمام پادری، بشپس اور لوگ اس واقعے پر نہایت غمگین اور تکلیف میں ہیں۔

سابق سینیٹر افرسیاب خٹک نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

This is condemnable. Pakistani state has failed to provide security to the worship places of people who follow religions other than Islam. Impunity to the crimes committed in the name of religion has emboldened extremists and terrorists. Bring the culprits to book. https://t.co/8kSoxB0q6O

— Afrasiab Khattak (@a_siab) August 16, 2023

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریاست ان لوگوں کی عبادت گاہوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جو اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیروکار ہیں، مذہب کے نام پر جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو استثنیٰ دینا انتہاپسندی اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

TAGGED:Featuredپولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہےعیسائی برادی سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنر بھی محفوظ مقام پر منتقل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article واٹس ایپ میں AI سے تیار کردہ اسٹیکرز کے نئے فیچر کی آزمائش
Next Article رانی پور: ایک حویلی میں 10 سالہ ملازمہ لڑکی تڑپ تڑپ کر جاں بحق، ویڈیو وائرل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبویڈیوز

امریکی شہر شکاگو میں شہریوں نے مال بردار ٹرین لوٹ لی

شکاگو (ویب‌ڈیسک): امریکا کے شہر شکاگو میں شہریوں نے گھریلو الیکٹرانک آلات سے بھری مال بردار ٹرین لوٹ لی۔امریکی میڈیا…

October 14, 2024
کھیل

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیےپِچ بنانیوالے کیوریٹر پر اعتراض

لکھنؤ (اسپورٹس ڈیسک): بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان لکھنؤ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پِچ…

January 31, 2023
دنیا

لیبیا:سیلاب نے تباہی مچادی؛ درنا شہر کھنڈر بن گیا، ہلاکتیں 5 ہزار سے متجاوز

تریپولی (ویب ڈیسک): لیبیا کے مشرقی شہر درنا میں ایک ملبے سے 1 ہزار 500 سے زائد لاشیں ملنے کے…

September 13, 2023
دنیا

گجرات فسادات:مودی کو جوابدہ ٹھہرایا جائے؛ امریکی پینلسٹس

واشنگٹن (ویب ڈیسک): بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم ’انڈیا: دی مودی کوئسچن‘ کی حالیہ اسکریننگ کے بعد پینلسٹس…

March 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?