Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فاطمہ پھرڑو پر تشدد اور ہلاکت کا مرکزی ملزم اسد شاہ گرفتار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > فاطمہ پھرڑو پر تشدد اور ہلاکت کا مرکزی ملزم اسد شاہ گرفتار
پاکستان

فاطمہ پھرڑو پر تشدد اور ہلاکت کا مرکزی ملزم اسد شاہ گرفتار

Published August 16, 2023
Tags: Featured بچی دفنائی نہیں گئی تو پوسٹ مارٹم کرایا جائے
Share
SHARE

خیرپور (ویب ڈیسک): رانی پور میں 10 سالہ ملازمہ پر مبینہ تشدد اور ہلاکت کے معاملے پر مرکزی ملزم اسد شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی خیر پور روحیل کھوسو نے اسد شاہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ مقتولہ بچی کے ورثاء نے قتل کا مقدمہ درج کرانے پر آمادگی ظاہر کی ہے، مقتولہ بچی کے ورثاء کو مقدمہ درج کرانے رانی پور تھانے ساتھ لے کر جا رہا ہوں، رانی پور تھانےمیں بچی کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی جائے گی۔

ایس ایس پی خیرپور میر روحیل کھوسو نے مزید بتایا کہ کل ہمیں اطلاع ملی کہ بچی کی پر اسرار موت ہوئی ہے، میں نے اے ایس پی گمبٹ کو بھیجا تھا کہ بچی کے والدین سے ملاقات کرے، اے ایس پی سے کہا تھا کہ بچی دفنائی نہیں گئی تو پوسٹ مارٹم کرایا جائے، بچی کو دفنا دیا گیا تھا، اےایس پی نے ورثاء کا بیان لیا، بچی کےورثاء کہہ رہے تھے کہ کوئی ٹارچرنہیں ہے، بچی کی موت طبعی ہے۔

ایس ایس پی خیرپور نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی نے تحقیقات کا حکم دیا ہے، تحقیقات کے سلسلے میں ورثاء کے گاؤں پہنچ رہاہوں، ہرممکن کوشش کریں گے کہ تحقیقات منطقی انجام کو پہنچ سکے، کل سیشن جج کو درخواست دوں گا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، بچی سے جنسی زیادتی کے ابھی کوئی ثبوت موجود نہیں، سیشن کورٹ کو قبرکشائی کی درخواست دے رہے ہیں، ورثاء کو محسوس کراؤنگا کہ ریاست ان کے ساتھ ہے، جس گھر میں بچی کام کر رہی تھی وہاں کےاہلخانہ کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سندھ کے علاقے رانی پورمیں بااثر پیرکی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی مبینہ تشدد سےجاں بحق ہوگئی ہے۔

نوشہرو فیروز کے رہائشی ندیم علی کی بیٹی کے جسم پر تشدد کے نشانات کی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات نظرآرہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء کے بیانات لیے ہیں، بچی کے جسم پرتشدد کے نشانات نہیں جبکہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے بیٹی حویلی میں کام کرتی تھی، پیٹ میں درد ہوا اور انتقال کرگئی۔

متوفی بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ غریب ہیں، بیٹی حویلی میں کام کرتی تھی، فون پر بتایا کہ پیٹ میں درد سے انتقال ہوا ہے۔

TAGGED:Featuredبچی دفنائی نہیں گئی تو پوسٹ مارٹم کرایا جائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رانی پور: ایک حویلی میں 10 سالہ ملازمہ لڑکی تڑپ تڑپ کر جاں بحق، ویڈیو وائرل
Next Article پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز معطل، نوٹیفکیشن جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عدلیہ اور بینچ کے اندرتقسیم،نظام انصاف پرسوال: شیری رحمان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہےکہ عدلیہ اور بینچ کے اندر تقسیم نے…

February 27, 2023
دنیا

کالعدم ٹی ٹی پی ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہے، اقوام متحدہ

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں زیر بحث اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق کالعدم…

August 27, 2023
پاکستانکاروبار

ورلڈ بینک کا پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض مؤخر

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری مؤخرکردی ہے۔ ورلڈ بینک نے پاکستان…

January 18, 2023
انٹرٹینمنٹ

گلوکاری شروع کی توخاندان مخالف ہوگیا، چچا نے والد سے تعلقات ختم کردیئے؛حمیرا چنا

کراچی (شوبز ڈیسک): معروف گلوکارہ حمیرا چنا نےکہا ہے کہ گلوکاری کے ابتدائی دنوں میں انہیں اپنے ہی خاندان کی…

July 27, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?